انٹرنیٹ پر “ مریم نواز “ کی دھوم

دنیا کے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے مطابق 2013 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام چئیر پرسن مریم نواز چوتھے نمبر پر آگئیں-
 

image


دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق فہرست میں پہلے نمبر پر نوجوانوں میں حد درجہ مقبول انگریزی فلم سیریز “ فاسٹ اینڈ دی فیوریس “ کے ہیرو پال واکر ہیں- دوسرے نمبر پر بھارتی فلمی اداکارہ جیا خان جبکہ تیسرے نمبر پر ساؤتھ افریقہ کی تحریک آزادی کے روح رواں اور حال ہی میں وفات پانے والے شہرہ آفاق لیڈر نیلسن منڈیلا ہیں-

یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ 2013 میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے علاوہ الطاف حسین اور رواں برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے مشہور گلوگار عاطف اسلم کی اہلیہ بھی شامل ہیں-
 

image

مبصرین اور انٹرنیٹ ماہرین کا خیال ہے کہ چونکہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی زیادہ تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے لہٰذا مریم نواز کا ان کی یوں توجہ حاصل کرنا نوجوانوں میں ان کی مقبولیت ظاہر کرتا ہے- مریم نواز نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی سب سے زیادہ توجہ رواں سال انتخابی مہم کے دوارن اور انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار فتح پر حاصل کی-
YOU MAY ALSO LIKE:

Google announced its annual Year End Zeitgeist, a look at 2013 through the collective eyes of the world on the web, offering a unique perspective on the year’s major events and hottest trends based on searches conducted in Pakistan.