سمندروں میں بہت سی عجیب و غریب اشیاﺀ موجود ہیں اور جن
میں سے کئی کا تعلق سمندر سے ہے جبکہ متعدد ایسی بھی ہیں کہ جن کا سمندر سے
کوئی دور کا بھی واسطہ نہیں- سمندر سے دریافت ہونے والی اشیاﺀ کا سائز آپ
کی سوچوں سے بھی کئی زیادہ بڑا ہے- آج کا آرٹیکل بھی سمندر کی تہہ سے
دریافت ہونے والی چند منفرد اشیاہ پر مشتمل ہے-
|
Greece's Ancient
Computer
Antikyther میکنزم حالیہ دور کی دریافتوں میں سے ایک سب سے حیرت انگیز
دریافت ہے- اس کا استعمال تو واضح نہیں ہے لیکن اس کے پیچیدہ نظام کی وجہ
سے خیال کیا جاتا ہے کہ شاید یہ پہلا analog کمپیوٹر ہے- اور اس کا استعمال
شمسی اور قمری گرہن کے حساب کے لیے کیا جاتا ہوگا- لیکن ان سب دعوؤں کے
باوجود اس میکنزم کی ایجاد کا مقصد آج تک ایک راز ہے- یہ میکنزم 1900 میں
دریافت کیا گیا- |
|
Apollo 11's Engines
سمندر کی تہہ سے دریافت کیے جانے والے یہ انجن پہلی چاند گاڑی اپالو 11 کے
ہیں- یہ چاند گاڑی 1969 میں لانچ کی گئی تھی- اس چاند گاڑی کے دو انجن اور
چند دیگر حصے حالیہ دریافت کیے گئے ہیں- اور انہیں دنیا کے سامنے پیش کرنے
سے قبل دوبارہ بحال کیا گیا- انہیں نمائش کے لیے کنساس Cosmosphere اور
اسپیس سینٹر میں پیش کیا گیا-
|
|
An Ancient City
ہمیں آج کی جدید ٹیکنالوجی کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ جس کی مدد سے ہم زیر
آب کھنڈرات کو باہر نکالنے اور ان کا مطالعہ کرنے کے قابل ہوئے ہیں- اس کی
ایک بہترین مثال مصر کے ساحلوں سے دریافت ہونے والا قدیم یونانی شہر Thonis
ہے- یہ شہر سنہ 2000 میں دریافت کیا گیا اور اس شہر کی تاریخ ہزاروں سال
پرانی ہے- دریافت ہونے والے حصے اس شہر کی اہمیت اور مال و دولت کی ایک
جھلک فراہم کرتے ہیں-
|
|
Doomed Emeralds
فلوریڈا کے رہائشی Jay Miscovish نے سنہ 2010 میں اپنے ایک دوست سے خرانے
کا نقشہ خریدا-Miscovish پارٹ ٹائم میں خزانے تلاش کرنے والا اور ایک شوقیہ
غوطہ خور ہے- Miscovish نے فلوریڈا سے دور خلیج کے سمندروں میں خزانے کی
تلاش شروع کردی لیکن اس کے ہاتھ صرف اس زمرد کے پتھروں جڑے کڑے ہاتھ کچھ نہ
آیا- اس کڑے کی شناخت تاحال نامعلوم ہے- Miscovish اپنی اس دریافت سے بڑی
رقم حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن اس دریافت کی قیمت 80 پاؤنڈ سے کچھ زائد طے
پائی-
|
|
Lazarus Fish: The Coelacanth
خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ مچھلی کی اس نسل کا خاتمہ 65 ملین سال قبل ہوچکا
تھا- یہ زندہ نمونہ 1938 میں افریقہ کے ساحلوں سے دریافت گیا- یہ مچھلی
مقامی مچھیروں نے پکڑی جن سے سمندری حیاتیات کے ماہرین نے حاصل کی- مچھلی
کی ایک دوسری قسم انڈونیشیا سے دریافت ہوئی-
|
|
Pirate Ships and Gunnery
1718 میں سمندری قزاق جو کہ Blackbeard کے نام سے مشہور تھے٬ نے اپنا جہاز
اس وقت مجبوراً سمندر میں ڈبو دیا تھا جب ہو Beaufort کے ساحلوں پر پھنس
گئے تھے- لیکن 1966 میں اس جہاز کے ملبے کو دریافت کر لیا گیا- 2013 میں
سمندر کی گہرائیوں سے بڑی بندوقیں اور 2000 پاؤنڈ سے زائد وزنی توپوں کا
ایک سیٹ دریافت کیا گیا- اس سیٹ میں 20 توپیں شامل تھیں-
|
|
Lost Silver of the Third Reich
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ 61 ٹن چاندی بحراوقیانوس سے دریافت کی گئی جس
کی مالیت 36 کروڑ ڈالر بنتی تھی- اور یہ کسی ایک مقام سے دریافت ہونے والا
دنیا کا سب سے بڑا خزانہ ہے جس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا- یہ چاندی برطانیہ
کے ایک کارگو جہاز SS Gairsoppa میں لدی ہوئی تھی جبکہ اس جہاز کو 1941 میں
نازیوں نے ڈبو دیا تھا اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ اب ہمیشہ کے لیے ڈوب
گیا-
|
|
The Mythic Kraken
عجیب دریافتوں کی فہرست اس عجیب و غریب جانور کے بغیر نامکمل ہے- صدیوں سے
ماہی گیر squid کے اجسام سمندروں سے نکالتے ہیں اور انہیں دھوتے ہیں- اور
ان میں سے بعض 40 فٹ تک لمبے ہوتے ہیں- لیکن 2001 میں پہلی بار اس زندہ دیو
قامت squid کا مشاہدہ کیا گیا- اور اب تک کوئی بھی دوسرا squid اس کا
ریکارڈ نہیں توڑ سکا-
|
|