انسانی رویے اور دماغ سے متعلق چند دلچسپ حقائق

آج کے جدید دور میں کسی شے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل نہیں رہا کیونکہ انٹرنیٹ نے اس کا حصول آسان بنا دیا ہے- لیکن اس کے باوجود انسان اپنے ہی بارے میں بہت سے دلچسپ حقائق سے لاعلم ہے٬ آج کا آرٹیکل انسانی رویوں اور انسانی دماغ سے متعلق چند دلچسپ حقائق پر مبنی ہے- امید ہے کہ یہ حقائق آپ کو ضرور پسند آئیں اور آپ کی معلومات میں اضافے کا باعث بنیں گے-
 

آپ خواب میں صرف ان چہروں کو دیکھتے ہیں جنھیں آپ جانتے ہیں۔

آپ سونے کی جتنی زیادہ کوشش کریں نیند آنے کے چانس اتنے ہی کم ہوجاتے ہیں۔

آپ کا دماغ آپ کے ٹچ کو پہچانتا ہے لہذا آپ کبھی بھی خود کو گدگدی نہیں کر سکتے۔

image


اوسطاً ستر ہزار کے قریب خیالات ایک دن میں آپ کے دماغ میں آتے ہیں۔

انسانی دماغ ستر فیصد وقت پرانی یادوں یا مستقبل کی سنہری یادوں کے خاکے بنانے میں گزارتا ہے۔

پندرہ منٹ ہنسنا جسم کے لیے اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا دو گھنٹے سونا۔

image


کسی بھی بحث کے بعد پچاسی فیصد لوگ ان تیزیوں اور اپنے تیز جملوں کو سوچتے ہیں جو انھوں نے اس بحث میں کہے ہوتے ہیں۔

سردی کی کھانسی میں چاکلیٹ کھانسی کے سیرپ سے پانچ گنا زیادہ بہتر اثر دکھاتی ہے۔

جتنی مرضی کوشش کر لیں جو مرضی کر لیں آپ یہ یاد نہیں کر سکتے آپ کا خواب کہاں سے شروع ہوا تھا۔

image


جاگتے ہوئے کوئی بھی کام کرتے وقت آپ کے دماغ کی ایکٹویٹی اتنی زیادہ نہیں ہوتی جتنی سوتے وقت خواب دیکھتے وقت ہوتی ہے۔

کوئی بھی جذباتی دھچکا پندرہ یا بیس منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا اس کے بعد کا جذباتی وقت آپ کی اوور تھنکنگ کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے آپ خود کو زخم لگاتے ہیں۔

دماغ میں موجود ایک مادہ Oxytocin آپ کو پیار میں مبتلا ہونے کا احساس دلاتا ہے۔

image


آپ کا دماغ دس سے تئیس واٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔

آپ اپنے آپ کو آئینے میں حقیقت سے پانچ گنا زیادہ حسین دیکھتے ہیں۔۔۔تھینکس ٹو یو یور برین۔

نوے فیصد لوگ اس وقت ڈر جاتے ہیں جب انھیں یہ میسج آتا ہے "کچھ پوچھوں آپ سے" Can I Ask you a question

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some Interesting And strange Facts about World - In this article some interesting information is provided to increase your knowledge. Which are wonderful and very interesting. It Is difficult to believe on them but these things are truly real.