بسم الرحمٰن الرحیم
آج جبکہ عالمِ اسلام چاروں طرف سے کفار کی سازشوں میں جکڑا ہوا ہے،تمام اہلِ
اسلام پر بے حسی کی ایک گھٹا چھائی ہوئی ہے۔کفارنے مسلمانوں کو ان کے مذہب
و عقیدے سے بیزار کرنے کے لیے جتنے حربے استعمال کیے مسلمان بے خبر فاختہ
کی طرح ان حربوں میں جکڑتے چلے گئے۔دین سے دوری کا یہ عالم ہے کہ آج ہم
ابتدائی دینی تعلیمات سے بھی کورے ہوگئے ہیں۔آج ایک مسلمان اپنی ناواقفیت
کےسبب اپنے گھر میں پیدا ہونے والے بچے کے کان میں اذان دینے سے بھی عاجز
ہے،کیونکہ اس بیچارے نے کبھی مؤذن کی صدا پر کان دھرنے کو مناسب ہی نہیں
سمجھا۔آج ہمارے نوجوانوں کو فلمی اداکاروں کے نام اور ان کا بایو ڈیٹا تو
اَزبر ہے مگراپنے پیارے نبی ﷺکے سب سے پہلے جانشین کا نام تک معلوم
نہیں!!!کیونکہ پیدائش کے وقت ان کے والدین نے انہیں اسلام کا اعزاز دینے کے
لیے رسمی طور پران کے کانوںمیں اذآن کے چند کلمات تو کہلوادیے تھے ،لیکن اس
کے بعد بچپن سے لڑکپن اور پھر لڑکپن سے جوانی تک ان کے کانوں نے ٹی
وی میںپایل کی جھنکاروں اور مندر کی گھنٹیوں کےسوا کچھ نہ سنا۔پھر جوانی
سےفکرِ معاش میں سرگرداں اس نوجوان کو دین کا علم حاصل کرنے کے کے لیے فرصت
ہی کہاں!!!بڑھاپے میں ریٹائرمنٹ کے بعد اگر فضلِ الٰہی سے اس مسلمان کو دین
کی رغبت ہو بھی گئی تو اب زبان اپنے قابو میں نہ رہی کہ کلمہ طیبہ کے الفاظ
تک صحیح طور پر زبان سے ادا نہیں ہو پاتے!!!
بہرحال اس تمام تر صورتِ حال کادوش جسے بھی دیا جائے،لیکن اس کی اصل ذمہ
داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔کیونکہ اگر یہ اولاد پڑھائی کے معاملہ میں
سستی دکھائے تو والدین انہیں کوسنے،ملامت کرنے سے کبھی نہیں چوکتے ،حتی کہ
بسااوقات جوان اولادپر ہاتھ تک اٹھالیتےہیں،لیکن انہیں کبھی اس بات کا درد
کیا ؟؟؟احساس تک نہیں ہوا کہ میرا بچہ یا بچی دین سے کتنے دور نکل گئے ہیں!!!
ایسے حالات میں والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ جہاں اپنی اولاد کا مستقبل
بہتر بنانے کی فکر میں ان کی پڑھائی کے سلسلے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں
کرتے،اس سے کہیں زیادہ ان کی دینی اور اخلاقی تربیت کے لیے کوشاں رہیں۔
معاشی اور تعلیمی مصروفیات میں گھرے ایسے ہی افراد کے لیے پارٹ ٹائم میں
جامع مسجد عمر فاروق میں "مختصر دین و دانش کورس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے
جو 13 سال کی عمر سے زائدافراد( نوجوانوں،بوڑھوںہر کسی )کے لیے یکساں مفید
ہے۔اس کورس کا دورانیہ صرف 64گھنٹہ ہے،جنہیں یومیہ 1گھنٹہ کے حساب سے 4ماہ
پر تقسیم کیا گیا ہے۔گویا ہفتہ میں4 کلاسوں پر مشتمل یہ کورس4 ماہ میں
انشاءاللہ مکمل ہوجائے گا۔اس مختصر سی مدت میں کچھ زیادہ وقت صرف کیے بغیر
آپ باآسانی عقائد ِاسلام،40احادیث (حفظ )،روز مرہ پیش آمدہ مسائل کا شرعی
حل اور پیارے آقا ﷺاور خلفائے راشدین کی سیرتِ مبارکہ پڑھ سکیں گے۔
آئیے !اپنی شخصیت و کردار کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے اور اپنے روزو شب کو
دینِ اسلام کی ہدایات کی روشنی میں گزارنے کے لیےاس مختصر کورس میں شرکت
کریں۔
کورس کا دورانیہ:64گھنٹہ(4ماہ) اوقات:مغرب تا عشاء(جمعہ تا پیر)
آغاز:3جنوری،2014بروز جمعۃ المبارک
ایڈریس:جامع مسجد عمر فاروق وجامعہ اسلامیہ فاروقیہ،سیکٹر9 ،نزد محمد شاہ
قبرستان،نارتھ کراچی
رابطہ نمبر: 03242060330
الداعی الی الخیر:محمد مبشر
(فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی،متخصص جامعۃ الرشید) |