امریکہ کی شمالی مشرقی ریاستیں جمعے کے روز ’ہرکولیس
طوفان‘ کی لپیٹ میں رہیں۔ محکمہ ِ موسمیات کے مطابق ان ریاستوں میں درجہ ِحرارت
نقطہ ِانجماد سے بہت حد تک نیچے گر گیا۔ امریکہ کی کئی ریاستوں میں برف کے
طوفان کے باعث اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔2014ء کے پہلے برفباری کے
طوفان نے سب سے زیادہ ریاست میسا چوسسٹس کے شہر باسٹن کو متاثر کیا جہاں
تقریباً 14 انچ برف پڑی۔
|
|
برفباری میں دو پالتو کتے آپس میں کھیل رہے ہیں-
|
|
امریکی برفانی طوفان کے باعث ہوائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے-
|
|
موسم کی خرابی کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ بہت سے سکولوں
اور اداروں کو بھی بند کرنا پڑا۔
|
|
امریکہ میں ’ہرکولیس طوفان کے باعث نظام زندگی سخت متاثر ہوا وہیں لوگ برف
سے کھیل کر لطف اندوز ہورہے ہیں-
|
|
امریکہ کی کئی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے
ہیں-
|
|
برفباری کے باعث کام پر آنے والوں کو کئی انچ برف پڑنے اور طوفانی ہواؤں کی
وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-
|
|
برفانی طوفان میں سڑکوں پر کئی کئی انچ برف جم جانے سے گاڑیوں کو گزرنے میں
مشکلات پیش آرہی ہیں-
|
|
امریکی ریاست میں برفباری کےدوران ایک شخص اسکیٹنگ کر رہا ہے-
|
|
امریکہ میں برفانی طوفان کے بعد ایک خاتون گھر کے باہر جمی ہوئی برف دیکھ
رہی ہے-
|
|