ایسی چیزیں جو آپ کو گاڑی میں ضرور رکھنی چاہئیں

گاڑی میں سفر کے دوران آپ کو اچانک کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور آپ کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے- کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آپ کو اپنی گاڑی میں ہمیشہ چند چیزیں ضرور رکھنی چاہیے جن کی مدد سے آپ پریشانی سے بھی بچ سکتے ہیں اور اپنا وقت بھی بچا سکتے ہیں-
 

Duct Tape
یہ ٹیپ سائز میں چھوٹا اور وزن میں انتہائی ہلکا ہوتا ہے اس لیے اسے گاڑی میں باآسانی کہیں بھی رکھا جاسکتا ہے- حیران کن طور پر یہ بہت کام آتا ہے جیسے کہ اگر گاڑی کے کسی ایک جانب کا side mirrors ٹوٹ جائے تو آپ اس ٹیپ کی مدد سے اسے عارضی طور پر اس وقت تک جوڑے رکھ سکتے ہیں جب تک کہ آپ اس کی ممکل مرمت نہیں کروا لیتے-

image


Fire Extinguisher
آپ اس کی مدد سے کسی بھی حادثے کی صورت میں لگنے والی آگ کو بجھا سکتے ہیں اور کسی بڑی تباہی سے بچ سکتے ہیں- بس آپ کو اس کی expiration date پر نظر رکھنی پڑتی ہے- آپ اس آلے کی مدد سے کئی لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں- اگر ہر کوئی اس کو اپنے پاس رکھے تو دنیا کافی حد تک محفوظ تصور کی جاسکتی ہے-

image


WD-40
یہ ایک مقبول lubricant ہے جو کہ بولٹ کو ڈھیلا کرنے میں مدد کرتا خاص طور پر اس وقت جب آپ کو ٹائر تبدیل کرنا پڑتا ہے یا پھر گاڑی میں کسی اور کام کی ضرورت محسوس ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ gum اتارنے میں بھی مدد کرتا ہے- یہ چھوٹے سائز میں بھی دستیاب ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسے گاڑی میں آسانی سے رکھا جاسکتا ہے-

image


Blankets
کمبل آپ کو گاڑی میں آرام دہ اور گرم رکھتا ہے خاص طور پر اس وقت جب آپ کسی ایسے علاقے میں ہو جہاں زیادہ سردی ہوتی ہو اور آپ کی گاڑی کا ہیٹر بھی نہ کام کر رہا ہو- اس کے علاوہ غیر ہنگامی صورتحال میں آپ اسے باآسانی ہاتھ میں بھی رکھ سکتے ہیں اور جب آپ کسی سیر و تفریح پر جارہے ہوں تو یہ اس وقت بھی آپ کے کافی کام آسکتا ہے-

image


Owner's Manual
یہ ایک ایسا کتابچہ ہوتا ہے جو کہ گاڑی کے ساتھ کمپنی کی جانب سے مہیا کیا جاتا ہے- اس میں گاڑی کے بارے میں تمام اہم معلومات درج ہوتی ہیں- اور ان معلومات کی ضروت آپ کو سڑک پر کہیں بھی پڑ سکتی ہے٬ جو کہ آپ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتی ہیں- چھوٹی موٹی مرمت یا پھر آئل کی تبدیلی کے لیے بھی یہ بہت کام آتی ہے-

image


Lug Wrench
اگر آپ کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوجائے یا پھر اس میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو آپ اس اوزار کی مدد سے باآسانی اپنی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرسکتے ہیں- ٹائر تبدیل کرنا کوئی مذاق نہیں ہوتا لیکن اس وقت یہ مسئلہ زیادہ سنگین صورتحال اختیار کر لیتا ہے جب آپ کے پاس گاڑی میں یہ اوزار موجود ہی نہ ہو-

image


A Shovel
بیلچہ اس وقت انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ کی گاڑی کسی کیچڑ٬ چکنی مٹی یا پھر برف میں پھنس جائے- اسے گاڑی میں ضرور رکھنا چاہیے کیونکہ یہ ٹائر کے نیچے سے مٹی٬ کیچڑ اور برف نکالنے کے کام آتا ہے اور آپ اس مشکل صورتحال سے چھٹکارا حاصل کرلیتے ہیں- بہتر یہ ہے کہ آپ ایسا بیلچہ رکھیں جس کے کنارے تیز اور کچھ مڑے ہوئے ہوں-

image


Gas Can
گاڑی میں سفر کے دوران پیٹرول ختم ہوجانا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے گاڑی کو بند کرنے کے بعد آپ کو یاد آئے کے گاڑی کھولنے کی چابیاں تو اندر ہی رہ گئی ہیں٬ اور یہ صورتحال انتہائی شرمناک بھی ہوتی ہے- اب اگر آپ کی گاڑی میں پیٹرول کا کین موجود نہ ہو تو آپ کو گاڑی کو دھکا لگا کر اسٹیشن تک لے جانا پڑتا ہے جو کہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے- اس لیے اپنی گاڑی میں خالی کین ضرور رکھیں تاکہ مشکل صورتحال میں تکلیف نہ اٹھانی پڑے-

image


Extra Clothes
آپ کو یہ نہیں معلوم ہوتا کب کوئی گاڑی آپ کے پاس سے گزرتے ہوئے آپ پر کیچڑ اچھالتے ہوئے گزر جائے یا پھر کسی اور بنا پر آپ کے کپڑے گندے ہوجائیں- ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آپ کو اپنی گاڑی میں ایک ایکسٹرا سوٹ ضرور رکھنا چاہیے تاکہ آپ کپڑے تبدیل کر کے اپنی منزل کی جانب گامزن ہوسکیں-

image

Food
آپ کو اپنی گاڑی میں کھانے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور رکھنا چاہیے-ہ بعض اوقات آپ گھر سے جلدی میں خالی پیٹ نکلتے ہیں یا پھر راستے میں کسی ایسے مقام پر ہوتے ہیں جہاں دور دور تک کوئی کھانے پینے کی دکان موجود نہیں ہوتی اور اس وقت آپ کو شدید بھوک کا سامنا ہوتا ہے تب یہی کھانا آپ کی بھوک مٹاتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Essential items that drivers should keep in their vehicles, because a blown tire could turn into an overnight stay in a desolate location. Staying safe on the road can be fun. These space-conscious tools will give you peace of mind and save you time.