بے شک اللہ شرک کو نہیں بخشے گا۔

تمام تعریفیں اور کل شکر اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے اسی نے ہمیں پیدا کیا ہے ۔ اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔ وہ ہم سب کا مالک ہے اللہ نے ہمیں مسلمان پیدا کرکے ہم پر احسان عظیم کیا ہے ۔ ہمیں اسلام کی دولت ہی نصیب ھو گی۔ اور اللہ مے مزید احسانات جو کہ ہم پر ساری زندگی ہوتے رہتے ہیں ۔ ان کا شمار کرنا نا ممکن بات ہے ۔ اگر ہم اپنے آپ پر غور کریں ۔ تو ہمیں قدرت کی بہترین کاریگری نظر آییگی اتنا بڑا جسم جس مین ٦٠٢ ہڈیان ، سینکڑوں قسم کی آنتیں ،رگیں جو اپنا کام بھر پور طریقے سے انجام دے رہی ہیں ۔یہ اتنا حساس سسٹم جس کو ی ایک انسان پورا نہیں سمجھ سکا ۔ اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے اگر ہم صرف اپنے آپ کو دیکھ لیں ۔ تب بھی کافی ہے ۔ ہم اپنے پیدا کیے جانے کا شکر بھی ادا نہیں کر سکتے ۔ اس کے علاوہ اللہ نے ہزاروں قسم کے پھل اور سبزیاں پیدا کی ہیں ۔ جن میں ہمارے لیے طرح طرح کے فایدے ہیں ،۔ ان نعتوں کے بدلے اللہ ہم سے یہ چاہتا ہے ۔ کہ ہم اس اکیلے اللہ کو اپنا خالق و مالک مانین ۔ اسی پر مکمل بھروسہ کریں ۔ اور اسی سے ہر قسم کی مدد مانگیں ۔ صرف اسی کے آگے سر جھکاییں ۔ اللہ نے تقریباََ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بھیجے ۔ جنھوں نے ہمیشہ کفرو شرک سے روکا ۔ اور ایک اللہ پر ایمان لانے کی ۔تعلیم دی نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہِ و سلم نے بھی ہمیشہ لوگوں کو ایک معبود برحق کی طرف بلایا ۔ اورتمام باطل معبودوں اور عقیدوں کا قلعہ قمع کیا ۔ اللہ تعالیَ کا فرمان ہے ۔

بے شک اللہ شرک کو نہیں بخشے گا ۔ اور اسکے علاوہ جس گناہ کو جس کے لیے چاہے ،بخش دے گا ۔ او رجو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے ؛ درحقیقت وہ گمراہی میں بہت آگے نکل گیا ۔ (سورہ نساء:آیت ٨٤)
اس مضمون کے ذریعے میں آپ تک انتہای مخلصانہ پیغام پہنچا رہا ہوں ، میں آپ کو کسی جماعت مسلک ،یا فرقہ کی طرف نہیں بلا رہا ۔ ہوں ۔ ہو سکتا ہے کہ میں آپ کو اپنا ہم خیال نہ بنا سکوں اور میری تحقیق آپ کے عقاید سے متصادم ہو ۔ مگر درست سے غلط اور حق سے باطل کو الگ کرنے کی کوی نہ کوی کسوٹی ہو تی ہے ۔ ملسمان کے لیے جو اصول اور معیا رقرآن اور حدیث رسول ّ نے مقرر کیا ہے ۔ اس سے بہترین کو ی کسوٹی نہیں ہو سکتی ۔ یہ بات آپ بھی ذہن میں رکھیں ۔ اور تعصب کو حق کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں ۔ اسے کھلے دل سے پڑھیں ۔اور پھر قرآن و حدیث کی کسوٹی پر رکھیں ۔ خلوصنیت سے دعا کریں ۔ کہ اللہ تعالیٰ مجھے او رآپ کو وہ راہ دکھایے جو اس کے حبیب محمد عربی کی راہ ہو اور اللہ تعالیٰ کو محبوب ہو ۔ ۔آمین
آئیے ان اندھیروں اور گمراہوں کا پردہ چاک کریں اور پہچانیں ۔ کہ شرک کیا ہے ۔ (جاری ہے )
syed abubakar ali shah
About the Author: syed abubakar ali shah Read More Articles by syed abubakar ali shah: 28 Articles with 23082 views 36 years old men .graduate and civil employer .write articles for hamariweb for learning in journalism... View More