یہ کیسی محبت ہے؟

 کی محمدؐسے وفا تو نے تو ہم تیر ے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

ہر مسلمان کو اس بات پر اﷲ رب العزت کا شکرادا کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں رحمتہ اللعالمین ﷺ کی امت میں پید فرمایا۔ہمیں خیرِ امت کے لقب سے نوازا،اور اپنی امت کے لئے فرمایا کہ:’’تم ایسی امت ہو جسے اس ایک کام ہی کی خاطر اٹھایاگیا ہے کہ نیکی کا حکم کرو اور برائی سے روکو‘‘۔مطلب یہ کہ امتِ محمدی ﷺ کا مشن ہی یہ ہے کہ لوگوں کو نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے۔ہم اپنے پیارے نبی ﷺ سے بہت محبت کرتے ہیں۔جشن عید میلاد النبی ؐ بڑی دھوم دھام اور شان و شوکت سے مناتے ہیں۔میلادکی محفلیں منعقد کرتے ہیں۔نعتیں اور سلام پڑھتے ہیں۔جلسوں کا اہتمام کرتے ہیں،اکثر مقامات سے جلوس بھی نکالتے ہیں،اچھے اچھے کھانے پکا کر کھاتے اور کھلاتے ہیں۔لاکھوں روپئے پانی کی طرح بہاتے ہیں اور اس طرح محبت کا حق ادا کرکے مطمئن ہوجاتے ہیں۔ہمیں یہ احساس ہی کہاں ہے کہ وہ ذات سراپا ہدایت ہے۔ہم میں سے اکثر یہ نہیں جانتے کہ نبی اکرم ﷺاس دنیا میں کس لئے تشریف لائے تھے اور اﷲ سبحانہ‘ وتعالیٰ نے اس دنیا میں آپﷺ کو کیوں بھیجا؟اور جو جانتے ہیں ان میں سے کتنے ہی انجان بن گئے ہیں۔

ہمارے پیارے نبی ﷺ نے توحید کی شمع روشن کی،سسکتی انسانیت کے جسم میں روح پھونکی،اپنے اخلاقِ حسنہ سے دشمنوں کے دلوں کو مسخر کردیا۔اﷲ کے نبی ﷺ نے ہمیں خدا کی بندگی کرنے،شرک سے بچنے اور نماز پڑھنے کی تاکید کی،والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے،رشتہ داروں اور ہمسایوں کے حقوق ادا کرنے کی تلقین کی،فضول خرچی نہ کرنے،زنا سے بچنے اور شادی کو سادگی کے ساتھ شرعی احکام میں انجام دینے کی ہدایت کی۔حضور ﷺ نے بے شمار اعمالِ حسنہ کے ذریعہ اہلِ ایمان کو ایک مکمل ضابطۂ حیات سے نوازا ہے۔نبی کریم ﷺہی کا ایک فرمان ہے ’’جو مومن بندہ مجھ سے محبت کرتا ہے وہ میرے اعمال کو اپنائے گا۔ذرا سوچئے ہم پیارے آقا ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کئے بغیر آپؐ سے محبت کا حق ادا ہوجائے گا؟؟ہم بہت ہی ادنیٰ اور حقیر تعیش کو سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں۔ہم عارضی زندگی کو اس طرح جی رہے ہیں،جیسے وہ دائمی ہو۔

سوچئے!ذرا سنجیدگی سے سوچئے کہ ہم حضور کریم ﷺ سے کس قسم کی محبت کرتے ہیں؟؟
Irfan Muniri
About the Author: Irfan Muniri Read More Articles by Irfan Muniri: 26 Articles with 30881 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.