پاکستان، کھجور ایکسپورٹ کرنے والا تیسرا بڑا ملک

پاکستان دنیا کو کھجور برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے جس کی وجہ پاکستان میں کھجور کی بہترین پیداوار ہونا ہے۔

ملکی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ہارویسٹ ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد جواد کا کہنا ہے کہ پاکستان کھجور برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔
 

image


احمد جواد کا کہنا ہے کہ، ’پراسیسنگ کی جدید سہولیات اور ویلیو ایڈیشن سے کھجور کی ملکی برآمدات کو 200 ملین ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے‘۔

پاکستان سے کھجور کی برآمد میں گزشہ سالوں کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ 1999ءسے لیکر اب تک ملک میں کھجور کی پیداوار نہیں بڑھ سکی جبکہ اس دوران عالمی سطح پر کھجور کی پیداوار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیرون ممالک کو 86 ہزار ٹن کھجور سالانہ بیرون ممالک کو برآمد کرکے زر ِمبادلہ کماتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق کھجور کی برآمد سے پاکستان کو سالانہ دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر منافع حاصل ہوتا ہے۔
 

image

پاکستان ایک زرعی ملک ہے جسکی معیشت کا ایک بڑا حصہ زراعت کے ذریعے ہی قومی آمدنی کا حصہ بنتا ہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ اگر جدید زرعی طریقے اپنا کر پیداوار میں اضافے کی کوشش کی جائے تو پاکستان بآسانی مزید کھجوریں پیدا کر سکتا ہے جنہیں برآمد کرکے ملکی معیشت کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan has become the third largest country in the world that is exporting dates to other countries and with proper attention and appropriate interventions this sector can flourish manifold. The date sector offers substantial opportunities for exports, income and employment generation in addition to economic growth of the country, said an official of Ministry of Commerce and Textile while talking to APP here.