جنوبی افریقہ کی کان سے نایاب ہیرا دریافت

جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے نیلے رنگ کا 29.6 کیرٹ نایاب ہیرا دریافت ہوا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 29.6 کیرٹ اس ہیرے کو پیٹرا ڈائمنڈز نامی کمپنی نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کی کلینن کی کان سے دریافت کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پتھر کلینن کی کان سے دریافت ہونے والے پتھروں میں سے انتہائی غیر معمولی ہے۔
 

image


پیٹرا ڈائمنڈز نے گذشتہ برس بھی 25.5 کیرٹ کا ایک نیلا ہیرا دریافت کیا تھا اور 16.9 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

پیٹرا ڈائمنڈز نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ہیرے کی ٹون اور کلیرٹی بہت غیر معمولی ہے۔

جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے سینکڑوں بڑے پتھر دریافت ہو چکے ہیں اور یہ نیلے ہیروں کی پیداوار کی وجہ سے مشہور ہے۔
 

image

پیٹرا ڈائمنڈز نے مئی سنہ 2009 میں 26.6 کیرٹ کا ایک نیلا ہیرا دریافت کر کے اسے نیلامی میں 10 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے سنہ 2012 میں ایک اور ہیرا بھی 10.8 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A rare blue diamond has been discovered in a mine in South Africa. The 29.6-carat stone was recovered by Petra Diamonds at its Cullinan mine, about 40km (25 miles) north-east of Pretoria.