چین: میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل مکمل غائب

چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل جس کی وسعت کا اندازہ آپ اس بات سے باآسانی لگاسکتے ہیں کہ اس کا سائر لندن کے دو گنا سائز کے برابر تھا٬ حالیہ جاری رہنے والی مسلسل خشک سالی کے باعث مکمل طور پر سوکھ گئی ہے-

چینی صوبے Jiangxi میں واقع یہ Poyang نامی یہ میٹھے پانی کی جھیل چین کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک تھی اور ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس مقام کی سیر کو آتی تھی-
 

image


اس جھیل کے سوکھنے کی ایک بڑی وجہ خشک سالی کے ساتھ ساتھ یہاں نئے پانی کے ذخیرے کے لیے بنایا جانے والا ایک ڈیم بھی ہے- اور اسی ڈیم کی وجہ سے جھیل میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی-

Three Gorges reservoir کے نام سے مشہور اس ڈیم کو دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے-

3500 اسکوائر کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلی یہ جھیل اب مکمل طور پر غائب ہوچکی ہے٬ جس کی وجہ سے سیاح جو یہاں موجود پویلین اور ٹاور کا دورہ کرنے کے لیے روایتی کشتیوں کا سہارا لیا کرتے تھے اب پیدل چل کر بھی پہنچ سکتے ہیں-

سیاحوں کی توجہ کا مرکز یہ ٹاور جھیل کے عین وسط میں واقع تھا جس تک رسائی اب بغیر کسی سہارے کے ممکن ہوچکی ہے-
 

image

جھیل کے خشک ہونے کے باعث رواں ماہ کے آغاز میں پانی کے اندر پوشیدہ قدیم پتھر کا پل بھی اب ظاہر ہوگیا ہے-

یہ پتھر کا پل 2930 میٹر طویل ہے جبکہ گرینائٹ سے تعمیر کردہ اس پل کی تاریخ 1631 عیسوی سے جا ملتی ہے-

بیجنگ کے ایک اخبار کے مطابق منگ خاندان کے دور میں ایسے تقریباً 1000 پل تعمیر کیے گئے تھے-

اس خشک سالی نے جھیل میں ہونے والی پودوں کی افزائش اور ماحولیات کو بھی بڑی حد تک متاثر کیا ہے-

جھیل کے سوکھنے کی وجہ سے اس علاقے میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ساتھ ہی ماہی گیری کی صنعت بھی تہس نہس ہوکر رہ گئی ہے-
 

image

مچھلیوں کی کمی کا مطلب یہ ہے کہ ہجرت کر کے یہاں آنے والے نصف ملین پرندوں کے لیے کوئی غذا موجود نہیں ہے اور ان کے اس سفر کی وجہ بھی اب ختم ہوچکی ہے-

جو زمین چند ہفتے قبل پانی کے اندر ڈوبی ہوئی تھی اور اس مقام پر چلنا ناممکن تھا اب وہاں سے مسافر آرام سے سائیکل چلاتے ہوئے گزر جاتے ہیں یا پھر مویشی آرام کرتے دکھائی دیتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

The largest freshwater lake in China which covers an expanse twice the size of London has dried up because of an ongoing drought. Poyang Lake in rural Jiangxi province is one of the country's most popular tourist attractions.