دنیا کی بلند ترین تعمیرات

جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے ویسے ہی دنیا بھی انتہائی تیزی سے تبدیل ہوتی جارہی ہے لیکن اس تیزی کے باوجود دنیا میں چند تعمیرات ایسی بھی ہیں جنہیں وجود میں آئے ہوئے تو ایک مدت ہوگئی لیکن اب بھی ان کا شمار دنیا کی بلند ترین تعمیرات میں ہوتا ہے- البتہ ان بلند ترین تعمیرات میں سے چند ایک ایسی بھی ہیں جو حالیہ چند سالوں میں تعمیر کی گئیں-
 

Lakihegy Tower
امریکہ میں واقع یہ ٹاور 1933 میں تعمیر کیا گیا- یہ دنیا کا 15واں بلند ترین ٹاور ہے- اس ٹاور کی بلندی 314 میٹر ( 1031 فٹ ) ہے-

image


Millau Viaduct
یہ بلند ترین پل فرانس میں 2004 میں تعمیر کیا گیا اور اس پل کو مکمل ہونے میں 3 سال کا عرصہ لگا- اس پل کی بلندی 342 میٹر ( 1122 فٹ ) ہے-

image


TV Tower Vinnytsia
یہ ٹاور ایف ایم اور ٹی وی کی ٹرانسمیشن کے لیے تعمیر کیا گیا- 1961 تعمیر کیا جانے والا یہ ٹاور یوکرین میں واقع ہے- اس ٹاور کی بلندی 354 میٹر ( 1161 فٹ ) ہے-

image


Gerbrandy Tower
نیدر لینڈ میں واقع یہ ٹاور 1961 میں تعمیر کیا گیا- یہ ٹاور بھی ایف ایم اور ٹی وی کی براڈ کاسٹنگ کے لیے تعمیر کیا گیا- اس ٹاور کی بلندی 366.8 میٹر ( 1203 فٹ ) ہے-

image


Zhoushan Island Overhead Powerline Tie
Damao جزیرے پر واقع اس ٹاور کے ذریعے متعدد جزیروں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے- 2009 میں تعمیر کیے جانے والے اس ٹاور کی بلندی 370 میٹر ( 1214 فٹ ) ہے-

image


Kiev TV Tower
ریڈیو اور ٹی وی کی براڈکاسٹنگ کے لیے یہ ٹاور یوکرین کے علاقے Kiev میں 1973 میں تعمیر کیا گیا-5 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے اس ٹاور کی بلندی 385 میٹر ( 1263 فٹ ) ہے-

image


Ekibastuz GRES-2 Power Station
قازقستان میں واقع یہ پاور اسٹیشن 1987 میں تعمیر کیا گیا- یہ پاور اسٹیشن بجلی بنانے کے لیے کوئلے اور تیل کا استعمال کرتا ہے- اس پلانٹ کی بلندی 419.7 ( 1377 فٹ ) ہے-

image


Petronas Twin Towers
یہ جڑواں ٹاور ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں واقع ہے- ان کی تعمیر کا آغاز 1992 میں کیا گیا جبکہ یہ ٹاور 1996 میں مکمل ہے- ان ٹاور کی بلندی 452 میٹر ( 1482 فٹ ) ہے-

image


Lualualei VLF transmitter
امریکہ کے علاقے ہوائی میں واقع یہ ٹاور 1972 میں تعمیر کیا گیا- اس ٹاور کی تعمیر کا مقصد نیوی کی ٹرانسمیشن کی فریکوئنسی کو بہتر بنانا تھا- اس ٹاور کی بلندی 458 میٹر ( 1503 ) فٹ ہے-

image

BREN Tower
امریکی نویڈا میں تعمیر کیا جانے والا یہ ٹاور 2006 سے بند پڑا ہے اور اسے بند کرنے کی وجوہات بھی آج تک سامنے نہیں آسکیں- اس ٹاور کی بلندی 465 میٹر ( 1527 فٹ ) ہے-

image

Abraj Al Bait Towers
سعودی عرب کے شہر مکہ میں تعمیر کیے جانے والے اس ٹاور کو مکہ رائل ہوٹل کلاک ٹاور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ دنیا کا سب سے بڑا کلاک ٹاور بھی ہے- اس ٹاور کی تعمیر کا آغاز 2004 میں کیا گیا جبکہ اس کا افتتاح 2012 میں کیا گیا- اس ٹاور کی بلندی 601 میٹر ( 1972 فٹ ) ہے-

image

KVLY-TV mast
یہ ٹی وی ٹاور امریکہ کے علاقے Blanchard میں 1963 میں تعمیر کیا گیا تھا- اس ٹاور کی بلندی 628.8 میٹر ( 2063 فٹ ) ہے-

image

Tokyo Skytree
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع یہ ٹاور 2011 میں تعمیر کیا گیا- مشاہدے اور براڈکاسٹنگ کے لیے تعمیر کیے جانے والے اس ٹاور میں ریسٹورنٹ بھی موجود ہے- اس ٹاور کی بلندی 634 میٹر ( 2080 فٹ ) ہے-

image

Burj Khalifa
برج خلیفہ اس وقت دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ہے جو کہ دبئی میں واقع ہے- اس عمارت کو برج دبئی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ عمارت 2010 میں تعمیر کی گئی تھی- اس عمارت کی بلندی 829.84 میٹر ( 2,722.57 ) ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Different things and people make various records everyday. But there are some stuff which can not be left behind. The few record holder buildings have been listed by an organization being presented by Hamariweb to increase your knowledge and information.