چودہ اگست جب آتا ہے تو ایک تاریح ساز عہد
کی یاد تازہ کی جاتی ہے پورے پاکستان میں ہر گھر کے اوپر لہراتے سبز ہلالی
پرچم ایک عجیب روح پرور نظارہ پیش کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے آسمان سے
چاند ستارے دھرتی پر اتر آئے ہیں پوری شان وشوکت سے لہراتے سبز ہلالی پرچم
ایک تاریح کو دہراتے ہیں اور جب ہم ان کو دیکھتے ہیں اور ہمارے سر فخر سے
بلند ہو جاتے ہیں اور ہمارے ہاتھ بے اختیار اپنے پرچم کو سیلوٹ کرنے کے لیے
اٹھ جاتے ہیں اور ہم خدا کا شکر بجا لاتے ہیں کہ ہم آزاد ہیں اور پاکستان
ہمارا ملک ہے اور ہم پاکستانی ہیں یہ ملک ہم نے بڑی مشکلوں سے حاصل کیا ہے
اور یہ تو صرف وہی لوگ جاننتے ہیں کہ یہ ملک کس طرح بنا جنہوں نے اس ملک کے
لیے جان توڑ محنت کی اور کتنی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا گیا اور کتنے
جان نثاروں نے اس پر اپنی جان نچھاور کی یہ سب کہنا اور لکھنا بہت آسان ہے
لیکن جن لوگوں پر بیتی یہ تو وہی لوگ جاننتے ہیں جب ہم تاریح پڑھتے ہیں تو
ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے پیارے قائداعظم صاحب نے ہمیں آزادی دلانے کے
لیے کتنی محنت کی اور ہمیں انگزیزں کی غلامی سے نجات دلائی یہ ان کی محنت
کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں حالانکہ قائداعظم کی صحت
بھی ٹھیک نہیں تھی ان کی محنت کی وجہ سے ہمیں ایک خوبصورت اسلامی ملک ملا
ہمیں تو خوش ہونا چاہیے ہمارے پاس ایک آزاد وطن ہے آزادی کی قیمت تو کوئی
اسیر ہی جان سکتا ہے ہمیں اپنے وطن کی جی جان سے حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ
اگر یہ وطن سلامت ہے تو ہم سلامت ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس
وطن کا تصور بدل دیا ہے اور وہ اس کو توڑنے میں لگے ہیں انہوں نے اس کی
خوشگوار فضا کو آگ اور بارود کے دھواں سے آلودہ کر دیا ہے ایسے کون دشمن
ہیں جو اس پیارے ملک کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں کوئی بھلا اپنے گھر کو
تباہ کرتا ہے یہ تو ہماری پناہ گاہ ہے جس طرح ایک ماں اپنے بچے کو اپنی گود
میں لے کر اسے تمام خطروں سے محفوظ کرتی ہے اسی طرح ہم بھی اپنے وطن کی
آغوش میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں یہ وطن ہماری ماں کی طرح ہے خدا
ہمارے ملک کو تمام مصیبتوں اور مشکلوں سے محفوظ رکھے اور خوش حال اور روشن
پاکستان بنائے چودہ اگست جوں جو نزدیک آرہا ہے لوگوں کا جوش خروش بڑھتا جا
رہا ہے اور پورے ملک میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کیوں نہ ہوں
ہم آزاد ہیں اور جشن آزادی منانے کا پورا حق ہے لیکن میری قوم سے درخواست
ہے کہ یوم آزادی منائیے ضرور مگر عزت و احترام سے لیکن ایسے طریقے اختیار
نہ کیے جایں کہ جن سے ہمارے ملک کا وقار مجروح ہو ہم ایک عزت دار قوم ہیں
پاکستان زندہ باد |