|
ایک ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ڈسک کی نقول
تیار کرنے سے تحفظ فراہم کرنے والی بلو رے ٹیکنالوجی کا توڑ ڈھونڈھ لیا ہے۔
سلائےسوفٹ نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان
کے پروگرام ’اینی ڈی وی ڈی‘ کا نیا ورژن صارفین کو ہائی ڈیفنیشن ڈی وی ڈیز کی
بیک اپ سیکیورٹی کاپی بنانے دے گا۔
یہ دعویٰ سونی کارپوریشن کے لیے ایک بری
خبر ہے جو بلو رے ٹیکنالوجی کی خالق ہے۔
بلو رے ایک ہائی ڈیفینیشن ڈسک ہے جو ڈی وی ڈی کے متبادل کے
طور پر تیار کی گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں بی ڈی + نامی ایک نظام کے ذریعے ڈسک
کو محفوظ بنایا جاتا ہے تاکہ کوئی اس کی نقول نہ بناسکے۔
پچھلے برس جب بلورے ٹیکنالوجی تیار کی
گئی تھی تو اسے بنانے والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دس برس تک کوئی اس کا توڑ
نہیں ڈھونڈھ پائے گا۔ |
سونی کارپوریشن اس خبر پر تبصرہ کرنے سے
انکار کردیا ہے۔
سلائے سوفٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نومبر
دوہزار سات میں بی ڈی + کو ہیک کر لیا تھا۔
بی ڈی + کے ڈیزائن میں اس طرح کا نظام
موجود ہے کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی پر ہر قسم کے بیرونی دباؤ کی مدافعت کرتا ہے۔
مثال کے طور پر اس کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کی نقل کے طور تیار کی
گئی ڈسک کو لاک کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ ڈسک قابلِ استعمال نہیں رہتی۔
|
|