امریکی ریاست اوہایو میں ایک شخص کو اس کی خواہش کے مطابق
پسندیدہ موٹر سائیکل سمیت دفنا دیا گیا۔
رائل نیوز کے مطابق امریکی ریاست اوہایو میں بلی اسٹینڈلی نامی شخص نے
آخری خواہش ظاہر کی تھی کہ جب وہ مر جائے تو اسے اس حالت میں دفنایا جائے
کہ جیسے وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو۔
|
|
بلی اسٹیڈلی کودفنانے کیلیے شیشے کا خصوصی تابوت تیار کیا گیا جس میں اس
کی1977 ماڈل کی ہارلے ڈیوڈسن موٹرسائیکل نصب کی گئی اور اس پر بلی اسٹینڈلی
کی میت کواس طرح بٹھایا گیا کہ گویا جیسے وہ اپنی موٹرسائیکل چلا رہا ہو،
اسٹینڈلے کی آخری خواہش پوری کرنے کیلیے قبر بھی معمول سے بڑی بنائی گئی۔
4 بچوں کے والد اسٹینڈلی کی موت پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوئی، ان کی آخری
خواہش پوری کرنے کیلیے لاش پر کیمیکل لگانے کے بعد انھیں سیاہ چمڑے سے تیار
کپڑے اور ہیلمٹ پہنایا گیا اور پھر لاش کو موٹر سائیکل پر دھاتی پٹی کے
سہارے بٹھایا گیا۔
|
|
اسٹینڈلی کے ورثا کا کہنا ہے کہ 82 سالہ بلی اسٹینڈلی تھوڑے عجیب وغریب
مزاج کے مالک تھے اور کئی برسوں سے اپنے آخری سفر کو غیر معمولی طریقے سے
منعقد کروانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ان کے 2 بیٹوں نے ان کی موت سے
پہلے ہی تابوت تیار کرا لیا تھا۔
|
|
|