لال رنگ کا ٹماٹر پاکستان میں تو اکثر اپنی بڑھتی ہوئی
قیمتوں کے ذریعے پاکستانی عوام کو ہری جھنڈی دکھا کر آگے چلنے کا اشارہ
کرتا دکھائی دیتا ہے- لیکن آج کل سستے داموں مل رہا ہے تو کیوں نہ آج اس سے
حاصل ہونے والے چند طبی فوائد پر بات کر لی جائے-
|
|
اگر آپ خود کو سلم اور اسمارٹ رکھنا چاہتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ ٹماٹروں
کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں، ایسا کرنے سے آپ فٹ رہیں گے اور بھوک بھی کم
لگے گی۔
حالیہ تحقیق کے مطابق ٹماٹر کھانے سے نا صرف بھوک لگنے کا احساس کم ہو جاتا
ہے بلکہ بڑھتے ہوئے وزن پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔
|
|
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غذائیت سے بھرپور ٹماٹر نا صرف وزن کم کرنے میں
کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے مختلف کینسرز جیسے کہ جلد،
پھیپھڑوں، لبلبہ اور بریسٹ کینسر سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
|