سعودی شہری نے صرف 4 ماہ میں اپنا وزن 320 کلو گرام کم کر
کے سب کو حیران کردیا-
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، مناما سے تعلق رکھنے والے خالد الشعری، کا وزن
گزشتہ اگست میں 610 کلو گرام تھا اور وہ اپنا کوئی بھی کام خود کرنے سے
معذور تھا-
|
|
اسے کمرے سے نکالنے کے لئے نہ صرف کمرے کا ایک حصہ گرانا پڑا بلکہ فورک لفٹ
کا استعمال بھی کرنا پڑا٬ بعد ازاں خالد الشعری کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے
اسپتال منتقل کیا گیا-
پہلے 3 ماہ کے دوران خالد کا وزن 150 کلو گرام کم ہوا جبکہ ایک سرجری کے
بعد مزید 170 کلو گرام کم ہوگیا-
ڈاکٹروں کے مطابق خالدالشعری کے غذائی پروگرام پر سختی سے عمل کرایا جارہا
ہے تاکہ اس کا وزن مزید کم کیا جاسکے۔
|
|
ڈاکٹر Ayed Al-Qahtani کے مطابق خالد کے لیے یہ خاص غذا امریکہ سے منگوائی
جاتی ہے-
ماضی میں خالد سونے کے لیے تین بیڈ استعمال کیا کرتے تھے لیکن اب صرف ایک
بیڈ پر ہی سو سکتے ہیں- |