کلائی کی گھڑیاں تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی مگر ایسی نہیں
جس میں نظام شمسی کے نظام کے ذریعے وقت کو جانا جاتا ہے-
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق نیدر لینڈ کے ایک ڈیزائنر نے ایسی انوکھی
گھڑی تیار کی ہے جس میں نظام شمسی کے 6 سیارے ایک ننھے مگر سونے سے بنے
سورج کے گرد چکر لگاتے نظر آتے ہیں اور اس کے ذریعے ہی وقت کا تعین کیا
جاتا ہے-
|
|
پلاٹینیم سے بنی اس گھری میں عطارد٬ زہرہ٬ زمین٬ مریخ٬ مشتری اور زحل جیسے
سیاروں کے ماڈلز موجود ہیں جو بالکل نظام شمسی کی طرح سونے سے بنے سورج کے
گرد گھوم رہے ہیں-
اس گھڑی کے ذریعے نہ صرف وقت بلکہ سیاروں کے سورج کے گرد چکر کی مدت کے
بارے میں بھی جانا جاسکے گا٬ یعنی عطارد نے 88 دن میں اپنا چکر پورا کرلیا
ہے٬ زہرہ کو 224 دن جبکہ زمین کے سال کا تو سب کو معلوم ہی ہے-
زحل اس گھڑی میں سورج سے دور سب سے دور ستارہ ہے جو ساڑھے 29 سال میں مدار
کے گرد چکر مکمل کرتا ہے٬ جبکہ ایک گھڑے کے کونے میں ایک ستارہ گھوم رہا ہے
جس کے ذریعے زمینی وقت کا تعین کیا جاسکتا ہے-
|
|
اس میں ہر سیارہ انتہائی قیمتی پتھروں سے تیار کیا گیا ہے٬ اور اس کے چکر
لگاتے پرزوں کے ساتھ اس کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے جبکہ اگر
ہیروں سے مزئین گھڑی کا انتخاب کیا جائے تو یہ قیمت 3 لاکھ 30 ہزار ڈالرز
تک پہنچ جاتی ہے- |