تاریخی تصاویر٬ جنگ عظیم دوئم سے بچوں کی فروخت تک

دنیا بھر میں تاریخی لمحات اور خاص مواقعوں کی تصاویر کھنیچ کر ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لی جاتی ہیں کیونکہ اکثر لوگ تاریخی مقامات٬ یادگاروں اور خاص مواقعوں سے محبت کرتے ہیں- اور پھر یہی تصاویر بعد میں قیمتی اثاثہ بھی بن جاتی ہیں-آج کا آرٹیکل چند بہت اہم اور مقبول تاریخی تصاویر پر مشتمل ہے- یہ نایاب تصاویر شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہوں-
 

image
ایک چھوٹی سی بچی اپنی گڑیا کے ساتھ اپنے تباہ شدہ گھر کے ملبے پر بیٹھی ہے- 1940 میں لی گئی یہ تصویر لندن کے ایک گھر کی ہے جو کہ اس وقت جنگ عظیم دوئم کے دوران ہونے والی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہوا-
 
image
یہ ایڈورٹائزنگ بورڈ بھی جنگ عظیم دوئم کے دوران ہی لگایا گیا جس میں ایک اینٹی ملیریا کی دوائی کی تشہیر کی جارہی ہے-
 
image
1944 میں ہونے والی saipan کی جنگ کے دوران ایک فوجی بکری کو کیلے کھلا رہا ہے-
 
image
اس تصویر کی تاریخ اگرچہ زیادہ پرانی نہیں لیکن منفرد ضرور ہے- 1990 میں لی جانے والی یہ تصویر ایک آرمینیا کی 106 سالہ بوڑھی خاتون کی ہے جو کہ بھاری اسلحہ تھامے اپنے گھر کی حفاظت کررہی ہیں-
 
image
1956 میں جانور بھی میڈیکل تھراپی کا ایک حصہ ہوا کرتے تھے-
 
image
نئی بلٹ پروف جیکٹ کا تجربہ کیا جارہا ہے- یہ تصویر 1923 میں لی گئی-
 
image
دیوارِ برلن کی تعمیر کے دوران 1961 میں لی جانے والی ایک تصویر-
 
image
لندن میں واقع یہ بک اسٹور بھی 1940 میں جنگ عظیم دوئم کے دوران ہونے والی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہوا-
 
image
شکاگو میں ایک ماں اپنے 4 بچے فروخت کے لیے پیش کرنے کے بعد اپنا چہرہ شرم کے باعث چھپا رہی ہے اور تصویر نہیں کھنچوانا چاہتی- یہ تصویر 1948 میں لی گئی-
 
image
1941 میں لی جانے والی اس تصویر میں ہٹلر کے آفیسرز اور کیڈٹس کو کرسمس مناتے ہوئے دیکھایا گیا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

This is a selection of some of the most important or famous historical photographs. Of all the photographs of historical moments taken around the world, there are some that will forever remain etched in our memories.