کیا کبھی آپ نے کسی ایسے شخص سے ملاقات کی ہے جو بیک وقت
حاکم اور محکوم دونوں ہی انداز کے طرزِ زندگی گزارتا ہو نہیں،تو آج ہم آپکی
ملاقات ایسے شخص سے کرواتے ہیں، یہ کوئی ہالی ووڈ فلم کمنگ ٹو امریکا کا
منظر نہیں بلکہ حقیقت ہے-
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گھانا سے تعلق رکھنے والے آئزک اوسی نامی شخص
حقیقتاً دوہری زندگی جی رہے ہیں جہاں وہ ایک طرف گھانا کے قبیلے کے سردار
ہیں تو دوسری طرف نیویارک میں ٹیکسی ڈرائیورکی حیثیت سے اپنی زندگی کے شب
وروز گزار رہے ہیں۔
|
|
تفصیلات کے مطابق آئزک اوسی نامی یہ شخص1977میں گھانا سے امریکی ریاست
نیویارک آیا اور یہاں1982سے بحیثیت ٹیکسی ڈرائیور اپنے سفر کا آغاز کیا۔
ٹیکسی ڈرائیور کے شعبے میں بتدریج ترقی کرتے ہوئے آج آئزک مین ہٹن کے علاقے
خود اپنی ٹیکسی مینجمنٹ کارپوریشن کے مالک ہیں۔
تاہم آئزک کی زندگی صرف یہیں تک محدود نہیں رہی بلکہ 2006ء میں بھائی کے
اچانک انتقال کے بعد گھانا میں انکے قبیلے میں چیف کی گدی بھی انہی کے نام
ہوگئی۔
|
|
Akwamu نامی قبائلی لوگوں کے چیف کی حیثیت سے آئزک اوسی گھانا کے پانچ
ٹاؤنز پر حکمرانی کرتے ہیں اور وقتاً فوقتاً گھانا جاکر وہاں ان افراد کے
فیملی اور جائیداد کے مسائل حل کرتے نظر آتے ہیں۔ |