دنیا بھر میں اس شاندار اور انوکھی عمارات کی تعمیر تیزی
سے جاری ہے اور یہ عمارات فن تعمیر کا ایک شاہکار بھی ہیں- مستقبل میں
تعمیر ہونے والی چند شاندار عمارات اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہیں-
مستقبل میں تعمیر کی جانے والی شاندار عمارات کے حوالے سے ہر سال ایک عالمی
مقابلے کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے- فن تعمیر کا یہ عالمی مقابلہ گزشتہ بارہ
سال سے منعقد ہو رہا ہے۔’آرکیٹیکچرل ریویو فیوچر پراجیکٹ ایوارڈ‘ کے نام سے
منعقد ہونے والے اس مقابلے میں صرف مستقبل کے تعمیراتی منصوبے شامل کیے
جاتے ہیں۔ ان مقابلوں میں نامکمل اور زیر تعمیر منصوبوں کو ایوارڈ دیے جاتے
ہیں۔
|
|
مستقبل میں تعمیر کی جانے والی اوسامُو موریشیٹا نامی اس بندرگاہ کو
’مستحکم عمارتوں‘ کے گروپ میں پہلا انعام حاصل ہوا۔
|
|
یہ تعمیراتی منصوبہ چین میں واقع پاؤژیانگ جھیل پر بنایا جارہا ہے٬ اس
منصوبے کو ’بڑے شہری منصوبے‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
|
|
مراکش کی حکومت کے لیے تعمیر کیے جانے والا یہ منصوبہ ’ثقافت کی بحالی‘ کی
کیٹیگری میں انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
|
|
بجینگ کے جنوبی علاقے میں بنائی جانے والی ان عمارتوں کے مجموعے کو ’متنوع
استعمال کا تعمیراتی منصوبہ‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
|
|
ایف جی ایس کیمپس کی اس عمارت کے لیے جرمنی کی ایک تعمیراتی کمپنی “ دفاتر
کی کیٹگری “ میں انعام دیا گیا۔
|
|
ایک اور جرمن کمپنی کو قدیم و جدید کے شعبے میں اس رہائشی منصوبے کے حوالے
سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
|
|
’بحالی اور عظیم منصوبہ بندی‘ کے شعبے میں پہلا ایوارڈ ہالینڈ میں ستر میٹر
بلند اس رہائشی مینار نے حاصل کیا۔
|
|
ممبئی کے سکائی کورٹس نامی اس تعمیراتی منصوبے کو رہائشی عمارتوں کی
کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا۔
|
|
ڈگان مورس آرکیٹیکٹ کا یہ منصوبہ ’کھیل اور تفریح‘ کی کٹیگری میں اول نمبر
پر رہا۔
|
|
’بلند عمارتوں‘ کی تعمیرات کی فہرست میں کامیاب ہونے
والا منصوبہ مشرقی لندن کا تھا۔
|
|
’تجارتی عمارتوں‘ کی کیٹگری میں استنبول کا یہ منصوبہ سب
سے منفرد رہا۔ |