یوٹیوب سے اسلام مخالف فلم ہٹا لی گئی

گزشتہ روز جاری ہونے والے امریکی عدالت کے حکم نامے کے بعد بالآخر گوگل نے یوٹیوب سے توہین آمیز اور اسلام مخالف فلم ہٹا لی- وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( PTA ) نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے-

اس تصدیق کے مطابق یوٹیوب نے اپنی سائٹ پر موجود اسلام مخالف فلم کے ایک ہزار لنک ختم کر دیے ہیں-
 

image


اس توہین آمیز فلم کی ویڈیوز کے خاتمے کے بعد اب پاکستان کو لازماً یوٹیوب کو دوبارہ بحال کردینا چاہیے تاہم دوسری جانب گوگل نے امریکی عدالت کے حکم کو چیلنج کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے-

حکومتِ پاکستان اگر یوٹیوب بحال کردیتی ہے تو اسے گوگل کے کیس جیتنے کی صورت میں اپنائی جانے والی پالیسی بھی پہلے سے ہی وضع کرنا ہوگی-

مذکورہ توہین آمیز فلم کے خلاف ستمبر 2012 میں ہونے والے دنیا بھر احتجاجی مظاہروں کے بعد پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی لگا دی گئی تھی-
 

image

یاد رہے کہ رواں ہفتے بدھ کے روز امریکی عدالت نے ایک اداکارہ کی طرف سے دائر کیے جانے والے مقدمے کی سماعت کے بعد اس گستاخانہ فلم کو ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا-

درخواست گزار سنڈی لی گارشیا کا کہنا تھا کہ فلم کے ایک منظر میں ان کا ایک جملہ شامل کیا گیا ہے وہ انہوں نے کسی اور جگہ کیلئے کہا تھا اور اسے ڈبنگ کے ساتھ اس فلم میں شامل کیا گیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Google has finally removed the anti-Islamic video from YouTube after a US court ordered the removal of the movie. The Ministry of Information Technology (MoIT) as well as Pakistan Telecommunication Authority (PTA) has confirmed the removal of movie ‘Innocence of Muslims’ and around 1,000 other links from its website.