ایشیا کپ کرکٹ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان
کھیلا جائے گا۔ افغانستان کی شکست کے ساتھ ہی بھارت سمیت باقی تینوں ٹیمیں
فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں ایشیاء کپ میں سری لنکن ٹیم تین میچز میں
کامیابی کے بعد ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
|
|
جنگ نیوز کے مطابق سری لنکا کے 3 میچز کے بعد اس کی پہلی پوزیشن ہے۔
پاکستان نے بھی تین میچز کھیلے ہیں اور اس کے 9 پوائنٹس ہیں، اگر بھارت کی
ٹیم افغانستان کو بونس پوائنٹس کے ساتھ بھی شکست دیتی ہے تب بھی اس کا
فائنل میں پہنچنا ناممکن ہے-
اس لئے کیونکہ ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق رن ریٹ سے پہلے ٹیموں کے آپس کے
مقابلے کا رزلٹ پوزیشن واضح کرے گا۔ پاکستان نے بھارت کو ہرا کر دوسری
پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔
|
|
پانچ مرتبہ کی چمپئین بھارتی ٹیم کسی بھی صورت میں فائنل نہیں کھیل سکتی۔
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست بھی پاکستان کو فائنل میں پہنچنے سے نہیں روک
سکتی، بنگلا دیشی ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ |