سال 2014: دنیا کی امیر ترین شخصیات

دولت مند ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں مگر اپنے سرمائے کو بڑھاتے جانا اور بالآخر اپنے آپ کو دنیا کے امیر ترین فہرست میں شامل کروا لینا ضرور ایک کارنامہ ہے- ہر سال کی مانند اس سال بھی امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے- فوربس میگزین کی اس نئی فہرست میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ادارے مائیکروسافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیرترین شخص قرار پائے ہیں۔
 

Bill Gates
مائیکروسافٹ کے بانی، بِل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ وہ 76 ارب ڈالر کی ملکیت کے مالک ہیں۔ گزشتہ بیس برسوں کے دوران بِل گیٹس پندرہ مرتبہ دنیا کے امیرترین شخص قرار دیے جا چکے ہیں۔

image


Carlos Slim
میکسیکن تاجر گزشتہ چار برسوں سے دنیا کے امیر تریں شخصیت تسلیم کیے جاتے رہے ہیں۔ فوربس کی بلینئر افراد کی تازہ فہرست کے مطابق اب یہ دوسرے نمبر پر ہیں- میکسیکن سوداگر اسلِم ایلُو کی دولت 72 بلین ڈالر کے مساوی ہے۔

image


Amancio Ortega
فوربس کی لسٹ میں شامل تیسری امیر ترین شخصیت یورپی ملک اسپین سے تعلق رکھتی ہے۔ اور یہ خواتین و حضرات اور بچوں کے دلکش ملبوسات بنانے والے بڑے ادارے زارا کے مالک امانسیئو اورٹیگا (Amancio Ortega) ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 64 بلین ڈالر ہے-

image


Warren Buffet
دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں چوتھی پوزیشن پر امریکی سرمایہ کار وارن بافیٹ ہیں- اور ان کے اثاثوں کی مالیت 58.2 بلین ڈالر ہے- یہ Berkshire Hathaway نامی مشہور کمپنی کے مالک ہے جو کہ ایک امریکن ملٹی نیشنل کمپنی ہے-

image


Larry Ellison
مشہور زمانہ سافٹ وئیر اوریکل سے کون واقف نہیں- فوربز کی جاری کردہ اس فہرست میں پانچویں پوزیشن اوریکل کمپنی کے مالک لیری ایلسن کو حاصل ہے- فوربز کے مطابق اس وقت لیری ایلسن کے اثاثوں کی کل مالیت 48 بلین ڈالر بنتی ہے-

image


Charles Koch/David Koch
ڈیوڈ کوچ اور چارلس کوچ امریکی کاروباری شخصیات ہیں اور یہ دونوں کوچ انڈسٹریز کے شریک چئیرمین اور بھائی ہیں- امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں یہ بھائی چھٹے نمبر پر ہیی- فوربز کے مطابق اس وقت ان کے اثاثوں کی کل مالیت 40 بلین ڈالر ہے-

image


Sheldon Adelson
Sheldon Gary Adelson کا شمار بھی امریکہ کی کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے اور یہ لاس ویگاس سینڈز کارپوریشن کے چیف ایگزیٹو ہیں- فوربز کی اس فہرست میں شیلڈن کا ساتواں نمبر ہے- اور ان کے اثاثوں کی کل مالیت 38 بلین ڈالر ہے-

image


Christy Walton
کرسٹی والٹن جان والٹن کی بیوہ ہیں جو کہ دنیا کے سب سے بڑے ریٹیل اسٹور وال مارٹ کے بانی کے ایک بیٹے تھے- کرسٹی اپنے 36.7 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ فوربز کی اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں- یہ امریکہ کی سب سے امیر ترین خاتون بھی سمجھی جاتی ہیں-

image


Jim Walton
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرانی ہوگی کہ دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں نویں پوزیشن کا تعلق بھی وال مارٹ اسٹور سے ہے اور یہ پوزیشن والٹ مارٹ کے بانی سام والٹن کے دوسرے بیٹے جم والٹن کو حاصل ہے- فوربز کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 34.7 بلین ڈالر ہے-

image

Liliane Bettencourt
فہرست میں دسویں نمبر پر Liliane Bettencourt ہیں جو کہ L'Oréal کمپنی کی شئیر ہولڈر ہیں- یہ ایک فرنچ کاسمیٹکس اور بیوٹی کمپنی ہے- فوربز کے مطابق اس وقت Liliane کے کل اثاثوں کی مالیت 34.5 بلین ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Microsoft founder Bill Gates has regained the top spot as the world's richest person, according to Forbes magazine's annual ranking of global billionaires. Mr Gates' total net worth was estimated at $76bn (£45.5bn) this year, up from $67bn in 2013. His rise in wealth knocked Mexican telecoms tycoon Carlos Slim off the top spot into second place.