رمضان المبارک کے روزے اور بد نصیب لوگ

محترم قارئین کرام سلام

حضرت سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں- میں نے مدینے کے سُلطان رحمتِ عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سُنا “ کہ میں سُویا ہوا تھا تو خواب میں دو اشخاص میرے پاس آئے اور مجھے ایک دُشوار گزار پہاڑ پر لے گئے جب میں پہاڑ کے درمیانی حصے میں پہنچا تو وہاں سے بڑی سخت آوازیں آرہی تھیں میں نے کہا یہ کیسی آوازیں ہیں؟ تو مجھے بتایا گیا کہ یہ جہنمیوں کی آوازیں ہیں پھر مجھے اور آگے لیجایا گیا - تُو میں کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرا کہ اُن کو اُن کے ٹخنوں کی رگوں میں باندھ کر اُلٹا لٹکایا گیا تھا اور اُن لوگوں کے جبڑے پھاڑ دیئے گئے تھے جِن سے خُون بہہ رہا تھا - میں نے پوچھا “ یہ کون لوگ ہیں ؟“ تو مجھے بتایا گیا کہ یہ لوگ روزہ اِفطار کرتے تھے قبل اِس کے کہ روزہ اِفطار کرنا حَلال ہو - ------------- ( الاحسان بترتیب صحیح ابنِ حبان جلد ٩ صفحہ ٢٨٦ حدیث ٧٤٤٨ )

حضرت سیُدنا ابوہُریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہہُ سے مَروی ہے- نبی مہربان ؤ ذیشان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ “ اُس شخص کی ناک مَٹی میں مِل جائے کہ جِس کے پاس میرا ذکر کیا گیا تو اُس نے مجھ پر دُرُود نہیں پڑھا اور اُس شخص کی ناک مَٹی میں مِل جائے جِس پر رمضان کا مہینہ دَاخل ہوا پھر اُس کی مغفِرت ہونے سے قبل گزر گیا اور اُس شخص کی ناک مَٹی میں مِل جائے کہ جس کے پاس اسکے والدین نے بُڑھاپے کو پالیا اور اُس کے والدین نے اِس کو جنت میں داخل نہیں کیا ( یعنی بوڑھے والدین کی خِدمت کرکے جنت حاصل نہ کر سکا ) ---------- ( مسند احمد جلد ٣ صفحہ ٦١ حدیث ٧٤٥٥ )

اے ہمارے پیارے رب عزوجل ہمیں رمضان کی قدر نصیب فرما اپنے مدنی محبوب پر کثرت سے دُرُود پڑھنے کی توفیق عطا فرما اور اپنے والدین کی خوب خدمت کر کے اُنہیں راضی کرنے کی توفیق مرحمت فرما
آمین بجاہ النبی الامین و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1100360 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More