جیو تو ایسے

جب بنگلہ دیش نے 326 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور پاکستان کے سامنے رکھا تو بھارتیوں کے چہروں پر ایک مرتبہ پھر امید سائے لہرانے لگے۔ کیونکہ پچھلے دو سال سے ہم نے 250 سے بڑا اسکور عبور نہیں کیا تھا، پھر 326 کا ٹوٹل تو ویسے بھی ریکارڈ ساز تھا کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے ہم 322 رنز کا ہدف کا تعاقب کرپانے میں کامیاب ہوئے تھے،

انڈین کمنٹیٹیرز اور تبصرہ نگاروں کے چہروں پر ایک بار پھرخوشیاں رقص کررہی تھیں اور انہیں یقین تھا کہ پاکستان آج کا میچ ہار جائے گا اور انڈیا افغانستان کو اچھے مارجن سے ہرا کر پاکستان کو ایشاء کپ کے فائنل سے باہر کردے گا۔ مگر پاکستانی شاہینوں نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے کر انڈین خواہشات اور توقعات پرایک مرتبہ پھر پانی پھیر دیا،،،،

ہمارے شاہینوں نے نا ممکن کو ممکن کردیکھایا اور عزم و ہمت اور ولولے کی ایک نئی تاريخ رقم کردی،، سری لنکا کی صفوں میں بھی پریشانی چھاگئی ہوگی کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا دیکھائی دے رہا ہے کہ اوپنر سے لیکر مڈل آرڈرتک اور پھر ٹیل انڈرز بھی مکمل بیٹنگ فارم میں ہیں۔

میری دعا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ایشیاء کپ کے ساتھ وطن واپس آئیں اور پھر اسکے بعد ٹی 20 میچ میں بھی اسی طرح کی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، تاکہ یہ قوم ایک مرتبہ پھر سے متحد ہوکر دہشت گردی ،لاقانونیت اور دیگر مسائل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے،،،
ایک نظم بوم بوم کے نام،
امن کا ایک اعلان ہے آفریدی،
پیار کا ایک فرمان ہے آفریدی،
ہر دل کا ارمان ہے آفریدی،
صہرا میں طوفان ہے آفریدی،
ہمت کی پہچان ہے آفریدی،
دل والوں کی جان ہے آفریدی،
زات یہ عالیشان ہے آفریدی،
سن لو ہم دو یا چار نہیں ہیں،
ہم آٹھ قوموں کا ملن ہے،

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 245234 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.