دبئی کا ’برج خلیفہ‘ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے جسے
دیکھنے سیاح دور دور سے آتے ہیں اور اس عظیم الشان عمارت کی خوبصورتی کو
دیکھ کر لطف اٹھاتے ہیں۔ لیکن گزشتہ دنوں برج خلیفہ کے ساتھ دلچسپ واقعہ
پیش آیا-
|
|
دبئی میں گزشتہ دنوں بادل خوب گھر کر آئے، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی ،
ایسے میں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت" برج خلیفہ" کا نظارہ اور بھی دلکش
ہوگیا-
لیکن دیکھتے ہی دیکھتے برج خلیفہ غائب ہوگیا، اور گہرے بادلوں نے اسے اپنے
اندر چھپا لیا۔ تھوڑی دیر بعد بادل چھٹے اور برج خلیفہ دھل کر سامنے آگیا۔
|
|
ان ناقابل یقین لمحات کی ویڈیو بھی بنائی گئی جسے تین دن میں اب تک 34 لاکھ
افراد دیکھ چکے ہیں-
|
|