گھروں کے درمیان سے گزرتی ٹرین

دنیا بھر میں ریل گاڑیوں کی پٹریاں آبادی سے دور کھلے میدانوں میں بچھائی جاتی ہیں لیکن ویتنام میں ایک ایسا گنجان آباد علاقہ بھی موجود ہے جہاں رہائشی گھروں کے سامنے سے ریل چُھک چُھک کرتی گزرتی ہے۔
 

image


جیو کے مطابق ویتنام کے دارالحکومت Hanoi کے اس علاقے کی منفرد بات یہ ہے کہ یہاں تنگ گلیوں میں گھروں کے سامنے سے ریل سیٹی بجاتی ہوئے گزرتی ہے تو لوگ کچھ منٹوں کیلئے ہوشیار ہوجاتے ہیں- تاہم ریل گاڑی کے جاتے ہی اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
 

image

دن میں کئی مرتبہ ٹرین کی آمد پررہائشی یہی مشق دہراتے ہیں لیکن ان کے ماتھے پر شکن تک نہیں آتی ہے ۔تو جناب دروازہ کھولنے سے پہلے ذرا احتیاط برتئے گا کہیں یہ نہ ہو کہ دروازہ کھولیں اور سامنے سے ٹرین گزر رہی ہو۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A train passes down a very narrow street in the Vietnamese capital Hanoi, forcing residents to retreat into their homes for safety. Living close to a train station is usually considered a bonus by commuters, but for some residents of Hanoi, the public transport is a little too close for comfort.