قراردادِ پاکستان!

مسائل نے ہم پاکستانیوں کے گھر دیکھ لئے ہیں۔۔۔یا ہم نے اپنے گھروں کہ دروازے انکے لئے کھول رکھے ہیں۔۔۔اب یہ مسائل راستہ بدلنے کو تیار نہیں۔۔۔اور ہم ایک ایک کر کہ مسلؤں میں الجھتے جا رہے ہیں۔۔۔ اتنے مسائل میں گھرے ہوئے لوگوں سے کچھ یاد رکھنے یا کچھ اچھا کرنے یا کچھ نیا کرنے کی امید لگانا زیب نہیں دیتا۔۔۔افرین ہے پاکستانیوں پر کہ ایسے حالات درپیش ہیں مگر اپنی تاریخ کا دامن ہاتھ سے چھوڑنے کو تیار نہیں۔۔۔فروری کی پانچ تاریخ ہو۔۔۔مارچ کی تیئس تاریخ ہو۔۔۔یومِ مئی ہو۔۔۔آگست کی چودہ تاریخ ہو ۔۔۔ستمبر کی چھ تاریخ ہو۔۔۔ستمبر کی گیارہ تاریخ ہو ۔۔۔نومبر کی نو تاریخ ہو۔۔۔دسمبر کی پچیس تاریخ۔۔۔کسی نہ کسی حوالے سے ہم ان تاریخوں کو یاد رکھتے ہیں۔۔۔بلکہ کسی حد تک مناتے ہیں۔۔۔ان تاریخوں میں ایک بہت اہم تاریخ مارچ کی 23 تاریخ ہے۔۔۔

تجزیہ کیجئے کیا ہم پاکستانیوں لئے23 مارچ کی کتنی اہمیت ہے۔۔۔آج کہ دن برِ صغیر کہ مسلمانوں نے ایک مملکتِ خداد کا مطالبہ کیا۔۔۔دنیا کو بتا دیا کہ ہم اقلیت میں ہی کیوں نہ ہوں مگر حقِ رائے خود ارادیت رکھتے ہیں۔۔۔آل انڈیا مسلم لیگ کا تین روزہ سالانہ اجتماع جو کہ 22 تا24 مارچ لاہور کہ منٹوپارک میں منعقد ہوا۔۔۔اس اجتماع میں مسلمانوں کی اکثریت نے ایک علیحدہ مملکت کاباقاعدہ مطالبہ پیش کیا۔۔۔اس دن نے تحریکِ پاکستان میں ایک نئی روح پھونک دی۔۔۔منزل کا تیعن ہوگیا۔۔۔اور پھر دنیا نے دیکھا کہ کس طرح تن ، من ، دھن کی بازی لگا کر اپنے اس عہد کو پائے تکمیل کو پہنچایا۔۔۔

آج پاکستان ہم سے یہی تقازہ کرتا نظر آتا ہے۔۔۔خدا کیلئے مجھے بچا لو۔۔۔میرا جسم لہو لہان ہے۔۔۔جگہ جگہ سے خون رس رہا ہے۔۔۔میرے زخموں کا مداوا کرو مجھے اس عذاب سے نکالو۔۔۔پھر سے مینارِ پاکستان کہ سائے میں ایک عہد کرلو۔۔۔ہمیں پاکستان کو بچانا ہے۔۔۔ایک تحریک چلانی ہے۔۔۔ان مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے۔۔۔آؤ پھر سے عہد کریں۔۔۔ایک عہد پھر سے کریں ۔۔۔ایک قرار داد پھر سے رقم کریں۔۔۔

Sh. Khalid Zahid
About the Author: Sh. Khalid Zahid Read More Articles by Sh. Khalid Zahid: 529 Articles with 455218 views Take good care of others who live near you specially... View More