آپ نے اکثر سمندر کنارے٬ اونچی چوٹیوں یا خوبصورت عمارات
میں بنائے گئے ریسٹورنٹس کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا کبھی کسی ایسے
ریسٹورنٹ کے بارے میں سنا ہے جو کسی قبرستان میں تعمیر کیا گیا ہو؟-
جی ہاں یہ بھارت کا ایک انوکھا ریسٹورنٹ ہے جو کہ ایک بہت پرانے قبرستان پر
تعمیر ہوا مگر اس منفرد انداز کے ساتھ کہ قبریں بھی کھانے والوں کے برابر
میں ہی موجود ہیں-
|
|
بھارت کے شہر احمد آباد میں نیو لکی نامی اس ریسٹورنٹ کا خیال لوگوں کو کچھ
زیادہ ہی پسند آگیا ہے اور وہاں ہر وقت کافی رش رہتا ہے-
دوسری جانب سے ریسٹورنٹ کے مالک کا ماننا ہے کہ انہی قبروں کی بدولت اس کے
کاروبار ترقی کی جانب گامزن ہے-
یہاں کھانے کی میزوں کے ساتھ حقیقی قبروں کی موجودگی کے باوجود لوگ کے موت
کے خوف کی بجائے اپنا پیٹ بھرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں- اس ریسٹورنٹ
میں بٹر رول اور چائے پیش کی جاتی ہے-
|
|
ریسٹورنٹ کے مالک کرشن کوٹی کا کہنا ہے کہ “ میں نے قبرستان کو ختم کرنے کی
بجائے یہاں موجود قبروں کو محفوظ رکھ کر اپنا ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا“-
اپنے تمام تر عجیب و غریب اور انوکھے حلیے کے باوجود یہ ہوٹل انتہائی تیزی
کے ساتھ نوجوانوں میں مقبول ہورہا ہے-
اس ریسٹورنٹ میں ایک درجن سے زائد قبریں ہیں اور ہر صبح ان کی صفائی
ستھرائی کے ساتھ ساتھ ان کے اوپر تازہ پھولوں کی چادریں بچھائی جاتی ہیں-
ہر صبح ہوٹل کھلنے کے فوراً بعد قبروں کی صفائی ستھرائی سے متعلق یہ تمام
امور ویٹرز سرانجام دیتے ہیں-
ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ “ ہم اپنے دن کے آغاز کرنے سے قبل سب سے
پہلے ان قبروں کے حوالے سے تمام امور سرانجام دیتے ہیں- اور یہ انتہائی اہم
کہ مردہ افراد کا احترام کیا جائے-“
|
|
“ یہ قبرستان ہمارے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے اور اس کی وجہ سے ہم ترقی
کررہے ہیں- اور یہ لوگوں کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے“-
ریسٹورنٹ میں موجود ہر قبر کو لوہے کی گرل سے سیل کیا گیا ہے-
چند مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ یہ قبریں 16ویں صدی کے ایک صوفی بزرگ کے
پیروکاروں کی ہیں جن بزرگ کا مقبرہ بھی قریب میں ہی واقع ہے- |