جاپان کے دو شہروں میں درجنوں شہریوں کو اپنے گھروں کے
ڈاک کے ڈبوں میں روپے اور انعامی واؤچر ملے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو سے تین سو اسی کلو میٹر جنوب مغرب میں
واقع شہر اکوما میں ایک اپارٹمنٹ کمپلکس میں تیس گھروں کو بیس اور اکیس
مارچ کو مجموعی طور پر سات لاکھ ساٹھ ہزار ین یا ساڑھے پانچ ہزار پاونڈ
اپنے ڈاک کے ڈبوں میں ملے ہیں۔ مقامی اخبار کے مطابق سب سے زیادہ ملنے والی
رقم ایک لاکھ سینتیس ہزار ین تھی۔
|
|
کچھ لوگوں کو لفافوں میں سکے ملے اور کچھ لوگوں کو گفٹ واؤچرز ملے۔
اکوما کی پولیس کے مطابق آدھے سے زیادہ لوگوں نے یہ رقم اور واؤچر رکھنے سے
انکار کر دیا اور کہا کہ یہ سب کچھ بہت پراسرار ہے۔
اس بارے میں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ دریا دل شخص کون ہے جو
لوگوں میں پیسے اور گفٹ واؤچر تقسیم کر رہا ہے۔ پولیس اس رقم اور گفٹ
واؤچرز کو گمشدہ چیزوں کے ّزمرے میں ڈال رہی ہے۔ حکام سی سی ٹی وی فوٹیج کا
تجزیہ کر رہی ہے اور گفٹ واؤچرز کے سیریل نمبر دیکھ کر ان کے خریدنے والے
کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
|
|
دس دن قبل کاواسکی کے شہر میں بھی تیس گھروں کو اسی طرح کے پارسل اور خط
موصول ہوئے تھے۔
|