بنگلہ ديش کے شہر مير پُور کے شير بنگلہ نيشنل اسٹيڈيم
ميں اتوار تيس مارچ کو کھيلے جانے والے ’ورلڈ ٹی ٹوئنٹی‘ کپ ميں گروپ ٹو کے
ايک ميچ ميں پاکستان نے ميزبان ملک بنگلہ ديش کی ٹيم کو پچاس رنز سے شکست
دے دی۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے ایک اہم میچ میں پاکستان کی طرف سے
احمد شہزاد نے شاندار سنچری سکور کی جس کی وجہ سے پاکستان نے میزبان ٹیم کے
لیے 191 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کیا۔
دوسری جانب احمد شہزاد اپنی شاندار سنچری کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں
سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔
|