اسٹریٹ چائلڈ فٹبال: پاکستان کی دوہری فتح٬ بھارت اور کینیا کو شکست

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یک طرفہ مقابلے میں 13-0 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے گروپ تھری کے میچ میں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن بھارت سے تھا۔
 

image


پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف کو با آسانی 13-0 گول سے زیر کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی۔

دن کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے ایک اور مضبوط حریف کینیا کو زیر کیا، اس میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 2-0رہا، یہ دونوں گول پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں اسکور کیے۔

اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں بے گھر بچے حصہ لیتے ہیں۔
 

image

واضح رہے کہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل 4 اپریل، سیمی فائنلز 5 اپریل جبکہ فائنل 6 اپریل کو کھیلا جائے گا، برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے گروپ تھری کے میچ میں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن بھارت سے تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Pakistani team of the young street soccer players defeated India by a massive 13 goals in a Street Child World Cup (SCWC) match on Tuesday. In a country where football is not a favourite game and the national team is far away from making into FIFA World Cup, this is an extra ordinary achievement from poor street kids.