روزانہ ورزش کرنا بےشمار طبی فوائد کے ساتھ آپ کی آنکھوں
کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے-
دی نیوز ٹرائب کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں
سامنے آیا ہے-
|
|
امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ورزش جسمانی صحت کے ساتھ
آپ کی بینائی کے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے-
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 3 سے 4 بار ورزش کرنے کے عادی
افراد میں نظر کی کمزوری کا خطرہ کاہل یا سست افراد کے مقابلے میں 58 فیصد
تک کم ہوجاتا ہے-
|
|
ماہرین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے امراض نظر کی کمزوری کا سبب
بنتے ہیں لیکن کچھ احتیاطی تدابیر جیسے تمباکو نوشی سے دوری اور جسمانی
سرگرمیوں کے ذریعے ان پر قابو پایا جاسکتا ہے- |