کیا آپ جلد کی خوبصورتی کے لیے مختلف مہنگی اور غیر مؤثر
مصنوعات کا استعمال کر کے اب تھک چکے ہیں؟ تو یہ وقت ہے ان سب چیزوں کو
پھینک کر ایسی قدرتی غذائیں استعمال کرنے کا جو آپ کی جلد کو خوبصورتی بخش
سکتی ہیں- اور ان غذاؤں کے اخراجات بھی ان مہنگی مصنوعات سے انتہائی کم ہیں
جنہیں آپ آج تک استعمال کرتے آئے ہیں- یہ غذائیں نہ صرف آپ کی جلد کو
خوبصورت بنائیں گی بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھیں گی-
|
Spinach
پالک ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے اور اسے یقینی طور پر
روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جانا چاہیے- پالک میں آئرن٬ فولیٹ٬ میگنیشیم٬
وٹامن اے٬ فائبر اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں- خاص طور پر اس میں پائے جانے
والے وٹامن سی٬ ای اور اے جلد کی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں- پالک
آپ کو جلد کی ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے- |
|
Red bell peppers
یہ سرخ مرچ ایک ذائقہ دار سبزی ہے اور آپ سے کچا اور پکا ہوا دونوں صورتوں
میں کھا سکتے ہیں- مرچ کی اس قسم میں پایا جانے والا وٹامن سی آپ کی روزمرہ
کی مطلوبہ مقدار سے 100 فیصد زیادہ ہوتا ہے- اس مرچ میں غذائی ریشے اور
وٹامن بی 6 کی اہم مقدار پائی جاتی ہے- اس کے علاوہ اس سرخ مرچ میں کیروٹین
بھی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کی جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جلد خون
کی گردش کو بڑھاتا ہے- کیروٹین ہی کی وجہ سے آپ کیل مہاسوں سے محفوظ بھی رہ
سکتے ہیں-
|
|
Salmon
سالمن مچھلی ڈپریشن٬ بےچینی اور دباؤ سے بچنے کے لیے ایک بہترین غذا ہے-
سالمن میں پایا جانے والا وٹامن ڈی اس مقدار سے کئی زیادہ ہوتا ہے جتنی آپ
کے جسم کو روز ضرورت ہوتی ہے- اور وٹامن ڈی ہی آپ کے دل٬ ہڈیوں اور دماغ کو
صحت مند رکھتا ہے- وٹامن ڈی کولون کینسر٬ دباؤ٬ دل کی بیماریوں اور ہڈیوں
کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے- اس مچھلی میں اومیگا تھری ایسڈ بھی
پائے جاتے ہیں جو سوزش٬ جھریوں اور مہاسوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
|
|
Dark chocolate
ڈارک چاکلیٹ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوتی ہے- اس میں پائے جانے والے
فیٹی ایسڈ اور flavonol جلد کو مزید چمکدار بناتے ہیں- ڈارک چاکلیٹ میں جلد
کو ناہمواری سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ
سورج کی شعاعوں سے پہنجنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتی ہے-
|
|
Coconut oil
ناریل کے تیل 90 فیصد کیلوریز پائی جاتی ہیں اور ساتھ ہی انتہالی طاقتور
جراثیم کش lauric ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کو وائرس٬ انفیکشن ٬ سوزش
اور کیل مہاسوں سے دور رکھتا ہے- ناریل کا تیل میں موجود فیٹی ایسڈ اور
وٹامن ای آپ کی جلد کو نرم و ملائم اور جھریوں سے محفوظ بناتے ہیں اور خشکی
سے بھی بچاتے ہیں-
|
|
Papaya
پپیتا ایک حیرت انگیز پھل ہے اور اس متعدد طبی فوائد پائے جاتے ہیں- اس میں
کافی کم کیلوریز پائی جاتی ہیں ( 100 گرام میں صرف 39 کیلوریز ہوتی ہیں)
اور اس میں کولیسٹرول بھی موجود نہیں ہوتا- اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں
تو پپیتا کھانا شروع کردیں- پپیتے میں پایا جانے والا وٹامن ای٬ سی اور
بیٹا کروٹینا سوزش اور کیل مہاسوں میں کمی لاتا ہے- اس کے علاوہ وٹامن سی
سورج کی شعاعوں سے آپ کی جلد کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتا ہے-
|
|
Celery
سیلری کو بھی روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ بھی جلد کی
تروتازگی کے لیے بہترین ہے- اس میں پایا جانے والا وٹامن کے خون کی گردش کو
توانا اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے- اس کے کھانے
سے دباؤ کی سطح میں کمی واقع ہوتی ہے اور دباؤ ہی جلد کو خراب کرنے کی اصل
وجہ بھی ہوتا ہے- اس کے علاوہ انسان دباؤ ہی کی وجہ سے میگرین اور کینسر کا
مریض بھی بن سکتا ہے- سیلیری نیچرل سوڈیم٬ پوٹاشیم اور پانی پر مشتمل ہوتی
ہے جو کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی واقع نہیں ہونے دیتے-
|
|
Green tea
سبز چائے ایک مشروب ہے لیکن چائے کی پتی ایک پودے سے حاصل کی جاتی ہے- سبز
چائے میں موجود اینٹی اوکسیڈنسٹس٬ اومینو ایسڈ اور L-theanine آپ کے جسم کو
آرام بخشتے ہیں اور دباؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں- سبز چائے ہائی
بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرتی ہے اور کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہے- اگر آپ
اس کے بہترین نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کم سے کم 3 کپ پئیں-
|
|
Carrots
گاجر صرف آنکھوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جلد کے لیے بھی بہت فائدے مند ہے- اس
میں وٹامن اے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے باعث آپ خلیوں کی اضافی
پیداوار سے بچ جاتے ہیں- یہ پیداوار جلد کی بیرونی تہوں میں ہوتی ہے- اور
اسی وجہ سے ماہرین گاجر کو روزانہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں-
|
|
Seeds
سورج مکھی کے بیج٬ السی کے بیج اور لوکی کے بیج جلد کے لیے انتہائی بہترین
قرار دیے جاتے ہیں- خاص طور پر سورج مکھی اور لوکی کے بیجوں میں سیلینیم٬
وٹامن ای٬ میگنیشیم اور پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- سیلینیم اور
پروٹین جلد کو جھریوں سے دور رکھتے ہیں٬ وٹامن ای جلد کی نمی میں اضافہ
کرتا ہے اور میگنیشیم آپ کے دباؤ کی سطح میں کمی لاتا ہے- السی کے بیجوں
میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جھریوں اور کیل مہاسوں سے محفوظ
رکھتے ہیں- |
|