آج کل مصروف دنیا میں لوگوں کے پاس اپنی صحت کو برقرار
رکھنے کا وقت ہی نہیں ملتا٬ وہ ورزش یا دیگر جسمانی سرگرمیوں سے بھی دور
ہوجاتے ہیں حالانکہ صرف پیدل چلنا ہی طبی لحاظ سے جسم کو متعدد امراض سے
بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- اگر آپ بھی وقت کی کمی کا شکار ہوں تو یہ
چند مفید نکات پیشِ خدمت ہیں جن پر عمل کر کے آپ دن کا کچھ وقت چلنے کے لیے
بھی نکال کر موٹاپے٬ کولیسٹرول یہاں تک کہ مایوسی وغیرہ سے بھی بچ سکتے
ہیں-یہ مفید نکات دی نیوز ٹرائب نے اپنی ایک رپورٹ میں پیش کیے جو کہ ہماری
ویب کی رہنمائی کے لیے آج کے آرٹیکل میں پیش کیے جارہے ہیں-
|
موبائل فون پر بات کریں
چلتے پھرتے
فون چاہے آپ کے گھر والوں کا ہو یا کسی دوست وغیرہ کا٬ اسے سنتے ہوئے یہاں
سے وہاں چہل قدمی کرنا ایک تیر سے دو شکار کے برابر ہے تاہم اس طرح ایس ایم
ایس کی عادت اچھی نہیں- |
|
سیڑھیوں کا استعمال
دفاتر یا بلند و بالا اپارٹمنٹس میں مقیم افراد لفٹس کے بجائے سیڑھیوں کو
ترجیح دے کر یہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں-
|
|
پالتو جانوروں کے ساتھ واک
یہ کام بچوں پر چھوڑنے کے بجائے خود کرنے کی کوشش کریں٬ کیونکہ اس بہانے ہی
کچھ وقت چلنے پھرنے کا مل جائے گا-
|
|
چلتے پھرتے میٹنگ
کوشش کریں کہ اپنے دفتری ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کانفرنس روم کے بجائے کسی
جگہ چلتے پھرتے کرلیں٬ یہ نہ صرف صحت بلکہ ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے
بھی بہترین طریقہ کار ہے-
|
|
خاندان کے ساتھ گھومنا
رات کو گھر میں کھانے کے بعد ٹی وی کے سامنے اپنے گھر والوں کے ساتھ کچھ
دیر باہر چہل قدمی کے لیے وقت نکالیں-
|
|
گاڑی دور پارک کریں
دفاتر٬ شاپنگ سینٹر یا کسی بھی جگہ اپنی گاڑیاں کچھ دور پارک کریں تاکہ آپ
کو زیادہ چلنے کا موقع مل سکے-
|
|
مطلوبہ اسٹاپ سے کچھ دیر پہلے اتریں
اگر آپ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں تو ایک اسٹاپ پہلے اتر کر اپنی
منزل کا رخ کریں-
|
|
کھانا باہر سے کھائیں
دفاتر میں اپنی میزوں پر کھانے منگوانے کے بجائے خود باہر جا کر کھانے کی
کوشش کریں-\
|
|