دور جدید میں جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے نت
نئی ایجادات وجود عمل میں آرہی ہیں وہیں ان ایجادات کی عام عوام تک رسائی
کو بھی ممکن بنایا جارہا ہے۔
|
|
جنگ نیوز کے مطابق اس ہی مقصد کے تحت امریکہ کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے
ایک سستا ترین تھری ڈی پرنٹر جو کھانے کی اشیاء سے لے کر جیولری اور بچوں
کے کھلونے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بھی صرف ایک بٹن دبانے پر۔
150 پاؤنڈ مالیت کا یہ مائیکرو تھری ڈی پرنٹر جس کا وزن 1کلو ہے انتہائی
تیز رفتاری سے اپنا کام سر انجام دیتا ہے ۔
|
|
کمپنی کے مطابق یہ مائیکرو پرنٹر جس کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں رکھی گئی
ہے اگلے سال تک دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ |
|
|