نفرت جرم سے انسان سے نہیں

قانون کا نفاذ یقینی بنانا پولیس کا فرض اول ہے۔ قانون کے نفاذ کو خراب کرنے والوں کو پکڑنا پولیس کا فرض دوم ہے۔ ان دونوں فرائض کو ڈھنگ سے ادا کرنا پولیس کا فرض سوم ہے۔ ڈھنگ اور طریقہ اس ملک میں چھوٹے سے چھوٹے افسر کا بھی جس طرح کا ہے سب ہی جانتے ہیں اور کسی نہ کسی حد تک بھگت بھی چکے ہیں۔ اور جن کی وجہ سے بھگتتے ہیں وہ بھی ہم میں سے ہی ہیں۔ قانون اندھا ہوتا ہے تاکہ اپنے پرائے کی تفریق کے بغیر انصاف کر سکے۔ مگر قانون اندھا اس لئے بھی ہوتا ہے کہ چھوٹے بڑے کی تمیز کے بغیر بھی انصاف کر سکے۔

عمر رنگ نسل قد کاٹھ کی تفریق کے بغیر پکڑا اور سزا دی جائے۔ اسی لئے اگر نو ماہ کا بچہ بھی اگر پولیس پر پتھراؤ کرتا ہے تو سزا کا اہل اور مستحق ٹھہرے گا ہی۔ میڈیا بلا وجہ اپنے میڈیم سے اس بات اقدام کو 'میڈ' ثابت کرنے پر تُلا بیٹھا ہے۔ آخر کو ہماری پولیس کی حسن کارکردگی جانچنے کا اس سے اچھا اور کیا طریقہ ہو سککتا ہے۔ یہ مجرم کو کسی سم کی رعایت نہیں دیتی۔ خواہ جرم کتنا 'گھناؤنا' اور مجرم کتنا ہی 'گُھنا' چھوٹا کیوں نہ ہو۔ اس سے کارکردگی کے بارے میں ایک اور نقطہ بھی پتہ لگتا ہے کہ اتنی 'مساوات پسندی' صرف پاکستانی پولیس میں ہی ہوسکتی ہے۔

کچھ عرصہ پہلے ایک طالبہ نے اپنے ساتھ ہوئی ذیادتی پر انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگا لی تھی۔ پھر واقعے کا نوٹس بھی لیا گیا مجرموں کو پھر سے پکڑا بھی گیا بلکہ گھر والوں کو باقاعدہ مالی لعاوضہ بھی دیا گیا۔ خود سوزی سے پہلے کی کہانی کا ایک نقطہ یہ بھی ہے کہ مجرموں کو جب الزام سے بری کردیا گیا تو انھوں نے باقاعدہ متاثرہ کے گھر کے سامنے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

جب آپ معاشرے میں انصاف کا یہ عالم ہوگا کہ کیسز باقاعدہ نسلوں کو وراثت کے طور پر منتقل کئے جانے لگیں جب لوگ خوف خدا سے اتنے بے بہرہ ہوں کہ جوان شاہ زیب کو مار کر بھی اکڑ کر اس طرح جیل میں بیٹھے ہوں جیسے اپنے سسرال میں تشریف رکھے ہوئے ہوں جب جرم کے بعد بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا جائے جب مردہ ضمیر لوگ معاشرے میں کثرت سے ہونے لگیں تو معاشرے میں کتنے ہی فنڈ جاری کر لئے جائیں نظام بہتر کر لیا جائے کوئی 'آؤٹ پٹ' اور 'ریلیف' مضلوم تک نہیں پہنچتا کیونکہ لوگوں کو پہلے بدلنا ہوتا ہے نظام لوگوں کا مروجہ ہی ہوتا ہے۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 293043 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More