القرآن

سورہ الانعام ٦ ------ آیہ # ١٥٤- ١٥٧ ( ایک سو چون --تا -- ایک سو ستاون )

پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا فرمائی پورا احسان کرنے کو اس پر جو نیکو کار ہے اور ہر چیز کی تفصیل اور ہدایت اور رحمت کہ کہیں وہ اپنے رب سے ملنے پر ایمان لائیں - اور یہ برکت والی کتاب ہم نے اتاری تو اسکی پیروی کرو اور پرہیزگاری کرو کہ تم پر رحم ہو - کبھی کہو کہ کتاب تو ہم سے پہلے دو گروہوں پر اتری تھی اور ہمیں انکے پڑھنے پڑھانے کی کچھ خبر نہیں تھی - یا کہو اگر ہم پر کتاب اترتی تو ہم ان سے زیادہ ٹھیک راہ پر ہوتے تو تمہارے پاس تمہارے رب کی روشن دلیل اور ہدایت اور رحمت آئی تو اس سے زیادہ ظالم کون جو الله کی آیتوں کو جھٹلائے اور اسے مونہہ پھیرے عنقریب وہ جو ہماری آیتوں سے مونہہ پھیرتے ہیں ہم انہیں بڑے عذاب کی سزا دینگے بدلہ انکے مونہہ پھیرنے کا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114337 views nothing special .. View More