القرآن

سورہ هود ١١ ------- آیہ # ٤٢ تا ٤٦
اور وہی انہیں لیے جا رہی ہے ایسی موجوں میں جیسے پہاڑ اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ اس سے کنارے تھا اے میرے بچے ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں کے ساتھ نہ ہو - بولا اب میں کسی پہاڑ کی پناہ لیتا ہوں وہ مجھے پانی سے بچا لیگا کہا آج الله کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں مگر جس پر وہ رحم کرے وہ انکے بیچ میں موج آڑے آئی تو وہ ڈوبتوں میں رہ گیا - اور حکم فرمایا گیا اے زمین اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان تھم جا اور پانی خشک کر دیا گیا اور کام تمام ہوا اور کشتی کوہ جودی پر ٹہری اور فرمایا گیا دور ہوں بے انصاف لوگ - اور نوح نے اپنے رب کو پکارا عرض کی اے میرے رب میرا بیٹا بھی تو میرا گھر والا ہے اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑا حکم والا - فرمایا اے نوح وہ تیرے گھر والوں میں نہیں بیشک اسکے کام بڑے نالائق ہیں تو مجھہ سے وہ بات نہ مانگ جسکا تجھے علم نہیں میں تجھے نصیحت فرماتا ہوں کہ نادان نہ بن

سورہ تحریم - ٦٦ -------- آیہ # ١٠
الله کافروں کی مثال دیتا ہے نوح کی عورت اور لوط کی عورت وہ ہمارے بندوں میں دو سزاوار قرب بندوں کے نکاح میں تھیں پھر انہوں نے ان سے دغا کی تو وہ الله کے سامنے انھیں کچھ کام نہ آئے اور فرما دیا گیا کہ تم دونو عورتیں جہنم میں جاؤ جانے والوں کے ساتھ -
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114351 views nothing special .. View More