ایران میں ایک شخص کو اس وقت نئی زندگی مل گئی جب مقتول
کی والدہ نے پھانسی سے چند لمحے قبل قاتل کے چہرے پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے
اسے معافی دے دی-
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی ایک مقامی عدالت نے قتل کے جرم میں بلال
نامی ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر جمعرات کو عملدرآمد کیا جانا
تھا-
|
|
ملزم نے 7 برس قبل لڑائی کے دوران طیش میں آ کر عبداﷲ حسین زادہ نامی 17
سالہ نوجوان کو قتل کردیا تھا٬ جرم ثابت ہونے پر اسے پھانسی کی سزا سنائی
گئی تھی-
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے ملزم بلال کو جب تختہ دار پر لایا گیا
تو مقتول عبداﷲ کی والدہ پھانسی سے چند لمحے قبل ملزم کے قریب گئیں اور اسے
تھپڑ رسید کرتے ہوئے معاف کردیا-
|
|
اس موقع پر موجود افراد نے سارے واقعے کی تصاویر کو کیمرے کی مدد سے محفوظ
کرلیا جو اب سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہیں٬
ان تصاویر کو جہاں اب تک ہزاروں افراد شئیر کر چکے ہیں وہیں مقتول کی والدہ
کے اس عمل کو بھی سراہا جارہا ہے- |