لاکھوں ڈالر مالیت کی بہترین اسپورٹس کار

بہترین اور تیزرفتار کار کا شوق کس کو نہیں ہوتا٬ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کار جتنی تیزرفتار ہوگی اتنی ہی مہنگی بھی ہوگی- ان کاروں کے مہنگا ہونے کا سبب ان کاروں کا خوبصورت ڈیزائن اور طاقتور انجن ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ تیزرفتاری کے ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہونے ہوتی ہیں- آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں جن کاروں کا ذکر کر رہے ہیں ان کاروں کو مالیت لاکھوں ڈالر ہے اور ہر کار کسی نہ کسی منفرد خاصیت کی حامل ہے-
 

Rimac Concept One
کروشین کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی جانے والے اس اسپورٹس کار کی مالیت 1 ملین ڈالر ہے- بیٹری سے چلنے والی اس کار کو دنیا کی مہنگی ترین الیکٹرک کار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- اس سپر کار میں صرف 2.8 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت موجود ہے-

image


Galpin GTR1
یہ کار لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے بنائی ہے اور اس کی قیمت 1.02 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے- اس کار کی باڈی کاربن فائبر پر مشتمل ہے جبکہ اس میں ٹوئن ٹربو چارجڈ وی 8 انجن نصب ہے-اس کار کی حد رفتار 362 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-

image


Porsche 918 Spyder
دنیا کی معروف کمپنی پورشے کی یہ نئی اسپورٹس کار ہے - اگر آپ یورپ میں رہتے ہیں تو اس سپر کار کی مالیت 1.06 ملین ڈالر ہے اور لیکن اگر آپ یہی گاڑی امریکہ میں خریدتے ہیں تو اس کی قیمت میں کچھ کمی واقع ہوجائے جہاں اس کی قیمت 8 لاکھ 45 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے-

image


Youabian Puma
آپ شاید یقین نہ کریں کہ یہ کار کیلیفورنیا کے ایک پلاسٹک سرجن نے ڈیزائن کی ہے- اس گاڑی کی قیمت 1.1 ملین ڈالر رکھی گئی ہے- یہ کار تقریباً 8 فٹ چوڑی اور 20 فٹ لمبی ہے- اس سپر کار میں 500 ہارس پاور سے زائد طاقت کا حامل وی 8 انجن نصب ہے-

image


Hennessey Venom GT Spyder
یہ گاڑی ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کی تیار کردہ ہے اور اس کی مالیت 1.1 ملین ڈالر رکھی گئی ہے- اس سپر کار میں 1240 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن نصب ہے اور اس کار کی حد رفتار 442 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-

image


Pagani Huayra
اطالوی کمپنی Pagani کی جانب سے بنائی جانے والی اس سپر کار کی قیمت 1.15 ملین ڈالر ہے- انتہائی طاقتور انجن کی حامل یہ خوبصورت اسپورٹس کار 370 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور صرف 3.5 سیکنڈ کے عرصے 100 کلومیٹر کی فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے-

image


Zenvo ST1
یہ ڈنمارک کی سب سے تیز رفتار کار ہے جس میں 1250 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن نصب ہے اور اسی وجہ سے یہ کار صرف 2.9 سیکنڈ کے عرصے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے- یہ سپر کار 375 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کی قیمت 1.15 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے-

image


McLaren P1
یہ ہائبرڈ سپر کار سال 2013 کا ماڈل ہے جس میں پیٹرول انجن کو الیکٹرک موٹر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے- اس وقت اس انجن کی طاقت 900 ہارس پاور سے زائد ہے جبکہ اس کی رفتار 349 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاپہنچتی ہے- یہ کار صرف 3 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاپہنچتی ہے-

image


SSC Tuatara
سال 2014 کے لیے کمپنی کی جانب سے اس کار کی قیمت 1.3 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے- اس کار کو اس کے طاقتور انجن کی بدولت دنیا کی تیز رفتار گاڑیوں میں شمار کیا جاسکتا ہے- اس کار میں ٹوئن ٹربو وی 8 انجن نصب ہے جس کی طاقت 1350 ہارس پاور ہے-

image

Dagger GT
یہ دنیا کی تیز رفتار سپر کار ہے جس کی قیمت 1.5 ملین ڈالر ہے- اس کار میں 2500 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن لگایا گیا ہے- اور اپنی اسی خصوصیت کی بنا پر یہ کار 480 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اور صرف 1.5 کے مختصر ترین عرصے میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے-

image


More Interesting Pictures
 

YOU MAY ALSO LIKE:

So maybe you don’t have a million dollars burning a hole in your pocket, but what if your lottery ticket comes up? You need to start planning your garage now – and there are at least 20 million-dollar cars waiting to entertain you.