پرانے وقتوں میں محبت کرنے والے درختوں پر نام لکھ کر
اپنے پیار کو یادگار بنایا کرتے تھے لیکن اس نئے دور میں جہاں ہر چیز نے
جدت اختیار کر لی ہے وہیں محبت کرنے والوں نے بھی انوکھے طریقے اپنا لیے۔
|
|
جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے دریائے سین کے پل پر موجود ہزاروں تالے
جدید دور کے عاشقوں کی یادگار بن چکے ہیں جنہیں پل کی ریلنگ میں لاک لگا کر
چابی دریا میں پھینک دی جاتی ہے۔
نوجوانوں کا عقیدہ ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا پیار ہمیشہ کے لئے امر ہوجاتا
ہے۔
|
|
اب نہ جانے یہ تالے دو دلوں کو ہمیشہ کے لئے باندھ سکتے ہیں یا نہیں لیکن
پل پر ان کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ انتظامیہ ان تالوں کو ماحولیاتی
آلودگی اور پُل کے لئے خطرے کے باعث قرار دے کر انہیں کھولنے پر غور کر رہی
ہے۔ |