پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف تھری (غزنوی) کاکامیاب
تجربہ کیا ہے۔
جنگ نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے
مطابق حتف تھری میزائل زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
|
|
حتف تھری میزائل 290 کلومیٹر تک مار کرنے اور ایٹمی و روایتی ہتھیار لے
جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل
راحیل شریف نے میزائل کی تیاری میں شامل ماہرین کو خراج تحسین پیش کرتے
ہوئے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار
لائے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
|