سمندر میں شکار کے دوران بعض اوقات شکاریوں کے ہاتھ ایسا
شکار بھی لگ جاتا ہے جو ان کی شہرت کی وجہ بن جاتا ہے۔
|
|
جنگ نیوز کے مطابق ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شکاری کے
ساتھ جب رات کے اندھیرے میں سمندر کے بیچوں بیچ شکار کے دوران اس نے 805
پاؤنڈ کی شارک کو قابو کر لیا۔
جوئے پولک نامی یہ شکاری اپنے دو دوستوں کے ساتھ 11 فٹ لمبی اس شارک مچھلی
سے ایک گھنٹے تک جنگ کرتا رہا جس کے بعد اسے قابو کر کے ریکارڈ قائم کر لیا۔
|
|
واضح رہے کہ شارک مچھلی کا شکار کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں اور اب تک
کئی افراد اس شوق کو پورا کرنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
ہیں۔ |