دنیا کی تیز ترین لفٹ

ٹیکنالوجی کمپنی ہٹاچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی چین کے شہر گوانگ ژو کی ایک عمارت میں 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی لفٹ نصب کرے گی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لفٹ دنیا کی تیز ترین لفٹ ہو گی اور اس سے گوانگ ژو سی ٹی ایف سینٹر کی 95ویں منزل تک 43 سیکنڈ میں پہنچا جا سکے گا۔
 

image


گوانگ ژو میں یہ بلند عمارت 2016 میں مکمل ہو گی۔

ہٹاچی کا کہنا ہے کہ اس تیز ترین لفٹ میں ڈر نہیں لگے گا اور نہ ہی اس میں سوار افراد کے کان بند ہوں گے۔

لفٹ ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر جینا بارنے کا کہنا ہے کہ ہٹاچی کے لیے مسافروں کے آرام کو برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہو گا۔

’جب آپ اس رفتار سے اتنی بلندی پر جا رہے ہوتے ہیں تو کان ضرور بند ہوتے ہیں۔ اور ہٹاچی کے لیے یہی چیلنج ہے کہ مسافروں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔‘

گوانگ ژو کی عمارت میں کُل 95 لفٹیں نصب کی جائیں گی جن میں سے دو لفٹیں تیز رفتار ہو گی۔
 

image

اس وقت تائیوان میں ایک 101 منزلہ عمارت میں دنیا کی تیز ترین لفٹ نصب ہے جس کی رفتار 60.6 کلومیٹر تک ہے۔

یہ لفٹ پانچویں منزل سے 89 ویں منزل تک 37 سیکنڈ میں پہنچتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Hitachi has said it will install a lift capable of reaching speeds of 72km/h (45mph) into a skyscraper in Guangzhou, southern China. The lift, the fastest in the world, would take 43 seconds to go from the first to 95th floor in the Guangzhou CTF Financial Centre, the company said.