مصنوعی جلد بھی بن ہی گئی

سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نت نئے تجربات اور نئی نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں وہاں میڈیکل سائنس میں بھی نئے نئے تجربات کئے جارہے ہیں بالخصوص جینٹک سائنس کا شعبہ ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
 

image


کلون شدہ بھیڑ ڈولی سے لیکر اب تک اس کا سفر رکا نہیں ہے۔ اب سائنسدانوں نے ایک اور معرکہ مصنوعی جلد بنا کر سر انجام دیا ہے۔کنگز کالج لندن کے سائنسی محققین کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر ڈَسکو ایلک کی قیادت میں انسانی سٹیم سیلز سے مصنوعی جلد تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ڈاکٹر ڈَسکو نے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک نیا اور مناسب ماڈل ہے جسے نئی دواﺅں اور کاسمیٹکس کے تجربات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے یہ مختلف قسم کے تجربات کے لیے جانوروں کی جگہ استعمال کی جاسکتی ہے۔
 

image


یہ بات واضح رہے کہ اسٹیم سیل کے ذریعے سائنسدانوں نے پہلے بھی انسانی جلد بنائی تھی لیکن موجودہ تیار کی گئی جلد اصلی جلد سے بہت زیادہ قریب ہے کیوں کہ اس میں دفاعی حصار ایپیڈرمس جو کہ جلد کی نمی کو باہر نکلنے اور مائیکروبس کو جلد کے اندر داخل ہونے سے روکتا ہے موجود ہے۔

ایپیڈرمس کی تیاری کی وجہ سے یہ جلد انسانی جلد کے بہت زیادہ مشابہہ ہے۔بنیادی طور پر ایپڈرمس کی تیاری ہی اصل کامیابی ہے، سائنسدان کم نمی کے ماحول میں جلد تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
 

image

محقق ڈاکٹرتھیوڈورا ماﺅروکا کہنا ہے کہ اس جلد کے ذریعے ہمیں انسانی جلد کی کیفیات مثلاً خشک ، flaky یا ایگزیما کے مطالعہ میں مدد ملے گی ، علاوہ ازیں جلد کی مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی آسانی ہوگی اس کے علاوہ ہم یہ جان سکتے ہیں کہ کس طرح ہم جلد کی مرمت اور بحالی کی میں بہتری لاسکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیومین سوسائٹی انٹرنیشنل اور دیگر وہ تنظیمیں جو کہ تجربہ گاہوں میں جانوروں پر تجربات کے خلاف ہیں انہوں نے اس جدید تحقیق کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس کو خوشدلی سے قبول کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جلد کے اس نئے ماڈل کے ذریعے سے چوہوں، خرگوشوں اور خنزیروں کے سائنسی قتل سے نجات مل جائے گی جو کہ ان کی جلد پر تجربات کے باعث ہوتے ہیں ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

An international team of researchers developed skin grown from human stem cells that may eliminate using animals for drug and cosmetics testing and help develop news therapies for skin disorders. The team led by King’s College London and the San Francisco Veteran Affairs Medical Center developed the first laboratory-grown epidermis -- the outer layer of skin -- similar to real skin.