دنیا کا سب سے خطرناک جانور کون سا ہے؟

اگر تو آپ کو شیر٬ شارک یا سانپ وغیرہ سے ڈر لگتا ہے اور آپ ان کے قریب سے گزرنا بھی نہیں چاہتے تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ جانور ہم انسانوں کے لیے بہت زیادہ خطرناک نہیں٬ درحقیقت یہ بڑے جانور تو کچھ بھی نہیں چھوٹے چھوٹے کیڑے ہم انسانوں کے سب سے بڑے قاتل ہیں-

یہ حیرت انگیز اور دل دہلا دینے والا انکشاف ایک نئی رپورٹ میں کیا گیا ہے-
 

image


آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ دنیا کا سب سے خطرناک جانور مچھر ہے جس کے کاٹنے کے باعث ہر سال 7 لاکھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-

آپ ایک اور دھچکا سہنے کے لیے تیار رہیے کہ دنیا کا دوسرا خطرناک ترین جانور خود انسان ہے جو ہر سال 4 لاکھ 75 ہزار انسانوں کو مار ڈالتا ہے جبکہ اس کے برعکس سانپ کے ڈنک سے سالانہ 50 ہزار افراد متاثر ہوتے ہیں-

چوتھا نمبر کتوں کا ہے جن کے کاٹنے کے سبب ہر سال 25 ہزار ہلاکتیں واقع ہوتی ہیں اور افریقی مکھیوں کے ڈنک٬ گھونگھے اور Assassin Bug ہر سال 10 ہزار افراد کی موت کا باعث بنتے ہیں-

کیچوؤں کا شکار ڈھائی ہزار افراد جبکہ پیٹ کے کیڑے 2 ہزار افراد کو اپنا شکار بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں-

بظاہر خوفناک دکھائی دینے والے جانور جن میں سرفہرست مگرمچھ ہیں ایک سال میں ایک ہزار انسانوں کو اپنا نوالہ بناتے ہیں اور دوسری جانب دریائی گھوڑوں کی ٹکر سے 500 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں-
 

image


شیر اور ہاتھی سو٬ سو افراد کی ہلاکت کا سبب بنتے ہیں اور بھیڑیوں اور شارک بھی 10 انسانوں کو شکار کر ہی لیتی ہیں-

دنیا کے ان 15 خطرناک ترین جانوروں کی فہرست بل گیٹس کی مرتب کردہ ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

It's natural to assume that animals with large teeth and fearsome reputations such as the lion or shark are the world’s deadliest killers. But appearances can be deceptive and if you judge a creature’s deadliness by the number of people it kills every year, the tiny mosquito comes out on top.