پیدائش سے قبل ہی جڑواں بہنوں کی دوستی

امریکہ میں پیدائش کے وقت دو جڑواں بہنوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام رکھے تھے۔

نوزائیدہ بچوں کی ماں کے مطابق دونوں بہنوں کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب وہ خود سانس لے رہی ہیں۔

32 سالہ سارا تھیسلتویت کے مطابق دونوں بہنیں پہلے ہی بہترین دوست بن گئی ہیں۔
 

image


بی بی سی کے مطابق جڑواں بہنیں جمعے کو امریکی ریاست اوہائیو میں پیدا ہوئیں اور جب ڈاکٹروں نے انھیں دکھانے کے لیے اوپر اٹھایا تو دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔

سارا تھیسلتویت گذشتہ کئی ہفتوں سے ایکن میڈیکل مرکز میں ڈاکٹروں کی زیرنگرانی تھیں کیونکہ دونوں بہنوں کی خوراک کی نالیاں ایک دوسرے میں گڈمڈ ہو گئی تھیں۔ ڈاکٹروں نے پیدائش سے قبل بچوں کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔

سارا تھیسلتویت نے ایکن بیکن جریدے کو بتایا کہ ماؤں کے عالمی دن پر یہ ان کے لیے بہترین تحفہ تھا۔
 

image


’مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ ان دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام رکھے تھے، یہ حیرت انگیز ہے۔‘

YOU MAY ALSO LIKE:

An Ohio woman gave birth to identical twin girls on Friday - who in an extremely rare event happened to have shared the same amniotic sac and placenta. Jenna and Jillian were delivered by Caesarean section at 2:41pm at Akron General Medical Center, the Akron Beacon Journal reports, and were holding hands when presented to parents Sarah and Bill Thistlethwaite in the delivery room.