امریکہ کے شہر نیویارک میں تین دوستوں نے ایک پرانے صوفے
سے ملنے والے 40 ہزار ڈالر واپس اس کی اصل مالکن کو لوٹا دیے۔
بی بی سی کے مطابق تینوں دوستوں کیلی گاستی، رئس ورکاؤن اور لارا ریسو نے
ایک دوکان سے 20 ڈالر میں پرانا صوفہ خریدا تھا اور جب اسے اپنے فلیٹ پر
لائے تو اس میں چھپائے گئے ڈالروں کے کئی لفافے برآمد ہوئے۔
|
|
اس پر تینوں دوستوں نے صوفے کے مالک کا کھوج لگا کر اس کو 40 ہزار ڈالر
واپس کر دیے۔
بلاگ دی لٹل ربلین میں شائع ہونے والی اس خبر کے مطابق اس رقم کی مالک ایک
عمر رسیدہ بیوہ خاتون تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے صوفے کو اس وقت فروخت کر دیا جب وہ ہسپتال
میں سرجری کے لیے زیرعلاج تھیں۔
خاتون کے مطابق ان کی بیٹی کو صوفے میں رکھی گئی رقم کے بارے میں معلوم
نہیں تھا۔
اس خاتون نے تینوں دوستوں کو ایک ہزار ڈالر کا انعام بھی دیا ہے۔
نیویارک کے شمالی حصے میں رہائش پدئر تینوں دوستوں نے سی بی ایس براڈکاسٹ
کو بتایا کہ خاتون نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کی تھی۔
|
|
خاتون کے مطابق کئی سالوں سے وہ رقم اس صوفے میں جمع کر رہی تھیں اور یہ ان
کی عمر بھر کی کمائی تھی۔
خاتون کے مطابق’ میرا خاوند اوپر سےمجھے دیکھ رہا تھا اور یہ تو ہونا ہی
تھا۔‘
|